شعب الایمان — حدیث نمبر 2773
باب: جمعہ کی رات اور دن میں نبی ﷺ پر درود بھیجنے کی فضیلت اور سورۂ کہف پڑھنے کی فضیلت۔
فضل الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الجمعة ويومها وفضل قراءة سورة الكهف
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ السِّقَاءِ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا وَالِدِي أَبُو عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو رَافِعٍ أُسَامَةُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ بِمِصْرَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ الصَّائِغُ ، حَدَّثَتْنَا حَكَامَةُ بِنْتُ عُثْمَانَ بْنِ دِينَارٍ ، أَخِي مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ خَادِمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ أَقْرَبَكُمْ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي كُلِّ مَوْطِنٍ أَكْثَرُكُمْ عَلَيَّ صَلَاةً فِي الدُّنْيَا ، مَنْ صَلَّى عَلَيَّ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَلَيْلَةِ الْجُمُعَةِ قَضَى اللَّهُ لَهُ مِائَةَ حَاجَةٍ ، سَبْعِينَ مِنْ حَوَائِجِ الْآخِرَةِ ، وَثَلَاثِينَ مِنْ حَوَائِجِ الدُّنْيَا ، ثُمَّ يُوَكِّلُ اللَّهُ بِذَلِكَ مَلَكًا يُدْخِلُهُ فِي قَبْرِهِ كَمَا يُدْخِلُ عَلَيْكُمُ الْهَدَايَا يُخْبِرُنِي مَنْ صَلَّى عَلَيَّ بِاسْمِهِ وَنَسَبِهِ إِلَى عَشِيرَتِهِ فَأُثْبِتُهُ عِنْدِي فِي صَحِيفَةٍ بَيْضَاءَ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، جو نبی ﷺ کے خادم تھے، بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر موقف میں تم میں سے میرے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا جو دنیا میں تم میں سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجتا ہو۔ جو شخص جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر درود بھیجے، اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجتیں پوری فرما دے گا، ستر آخرت کی حاجتیں اور تیس دنیا کی حاجتیں۔ پھر اللہ تعالیٰ اس کام پر ایک فرشتہ مقرر فرما دیتا ہے جو اسے اس کی قبر میں اس طرح داخل کرتا ہے جیسے تمہارے پاس تحفے لائے جاتے ہیں۔ وہ فرشتہ مجھے درود بھیجنے والے کا نام اور اس کے قبیلے تک اس کا نسب بتاتا ہے، تو میں اسے اپنے پاس ایک سفید صحیفے میں لکھ لیتا ہوں۔“
• أبورافع أسامة بن علي بن سعيد الدارمي لم أعرفه.
• حكامة بنت عثمان بن دينار لم أعرفها أيضًا.