شعب الایمان — حدیث نمبر 2721
باب: جمعہ کی فضیلت۔
فضل الجمعة
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ لَا يَسْأَلُ اللَّهَ عَبْدٌ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ " . فَقِيلَ : أَيُّ سَاعَةٍ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " هِيَ حِينَ تُقَامُ الصَّلَاةُ إِلَى انْصِرَافٍ مِنْهَا قَالَ كَثِيرُ : يَعْنِي صَلَاةَ الْجُمُعَةِ .
وَرَوَاهُ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ كَثِيرٍ وَقَالَ : " مَا بَيْنَ نُزُولِ الْإِمَامِ مِنَ الْمِنْبَرِ إِلَى الِانْصِرَافِ " .کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ کے دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ بندہ اس میں اللہ سے جو کچھ مانگے، اللہ اسے وہ عطا فرما دیتا ہے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ کون سی گھڑی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اس وقت سے ہے جب نماز کھڑی کی جاتی ہے یہاں تک کہ نماز سے فارغ ہو جائیں۔“ کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس سے مراد جمعہ کی نماز ہے۔
اور درآوردی رحمہ اللہ نے اسے کثیر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے اور اس میں یوں کہا: ”امام کے منبر سے اترنے سے لے کر نماز سے فارغ ہونے تک۔“
• ابن أبي أويس هو إسماعيل بن عبد الله، مر.
• كثير بن عبد الله بن عمرو بن عوف، المزني، المدني. ضعيف، ومنهم من نسبه إلى الكذب. من السابعة (ت د ق). قال ابن معين: ليس بشيء. وقال الشافعي وأبو داود: ركن من أركان الكذب، وضرب أحمد على حديثه. وقال الدارقطني وغيره: متروك. وقال أبو حاتم: ليس بالتين. وقال النسائي ليس بثقة. وقال ابن حبان: له عن أبيه عن جده نسخة موضوعة. وقال ابن عدي: عامة ما يرويه لا يتابع عليه. راجع "الجرح والتعديل" (٧/ ١٥٤) "المجروحين" (٢/ ٢٢١) "الضعفاء" للعقيلي (٤/ ٤) "الكامل" لابن عدي (٦/ ٢٠٧٨ - ٢٠٨٣) "الميزان" (٣/ ٤٠٦ - ٤٠٨).
• وأبوه عبد الله بن عمرو بن عوف مقبول، من الثالثة (عخ د ت ق) ذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٤١).
تشریح، فوائد و مسائل
عمرو بن عوف مزنی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ بندہ جو کچھ بھی اس میں مانگتا ہے اللہ اسے عطا کرتا ہے "، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ کون سی گھڑی ہے؟ آپ نے فرمایا: " نماز (جمعہ) کھڑی ہونے کے وقت سے لے کر اس سے پلٹنے یعنی نماز ختم ہونے تک ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجمعة/حدیث: 490]
1؎:
قبولیت دعاء کی اس گھڑی کے وقت کے بارے میں یہی ٹکڑا اس حدیث میں ضعیف ہے، نہ کہ مطلق حدیث ضعیف ہے۔
نوٹ:
(یہ سند معروف ترین ضعیف سندوں میں سے ہے، کثیر ضعیف راوی ہیں، اور ان کے والد عبداللہ عبداللہ بن عمرو بن عوف مزنی مقبول یعنی متابعت کے وقت ورنہ ضعیف راوی ہیں)