شعب الایمان — حدیث نمبر 2719
باب: جمعہ کی فضیلت۔
فضل الجمعة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي دَاوُدَ الْمُنَادِي ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ قُلْتُ : وَاللَّهِ لَوْ جِئْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذِهِ السَّاعَةِ لَعَلَّهُ يَكُونَ عِنْدَهُ مِنْهَا عِلْمٌ ، فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ : يَا أَبَا سَعِيدٍ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَنَا عَنْ السَّاعَةِ الَّتِي فِي الْجُمُعَةِ ، فَهَلْ عِنْدَكَ مِنْهَا عِلْمٌ ؟ فَقَالَ : سَأَلْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا ، فَقَالَ : " إِنِّي كُنْتُ أَعْلَمُهَا ثُمَّ أُنْسِيتُهَا كَمَا أَنَسِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ " .
ثُمَّ خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهِ فَدَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ فَذَكَرَ حَدِيثَهُ .ابو سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے (اپنے جی میں) کہا: ”اللہ کی قسم! اگر میں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر ان سے اس (جمعہ کی) گھڑی کے بارے میں پوچھوں تو شاید ان کے پاس اس کا کچھ علم ہو۔“ چنانچہ میں ان کے پاس آیا اور کہا: ”اے ابو سعید! سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں جمعہ کی اس گھڑی کے بارے میں بتایا ہے، کیا آپ کے پاس بھی اس کا کچھ علم ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”ہم نے نبی ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے وہ گھڑی معلوم تھی، پھر مجھے بھلا دی گئی جیسے مجھے لیلۃ القدر بھلا دی گئی۔“
پھر میں ان کے پاس سے نکلا اور سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، تو انہوں نے اپنی حدیث بیان کی (جس کا ذکر آگے آ رہا ہے)۔
• سعيد بن الحارث بن أبي سلمه بن المعلى الأنصاري المدني ثقة، من الثالثة (ع).