شعب الایمان — حدیث نمبر 2715
باب: جمعہ کی فضیلت۔
فضل الجمعة
حدیث نمبر: 2715
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ قُرِئَ عَلَيَّ ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ الْجُلَاحِ مَوْلَى عَبْدِ الْعَزِيزِ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " يَوْمُ الْجُمُعَةِ اثْنَتَا عَشْرَةَ سَاعَةً فِيهَا سَاعَةٌ لَا يُوجَدُ عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ شَيْئًا إِلَّا آتَاهُ إِيَّاهُ ، فَالْتَمِسُوهَا آخِرَ السَّاعَةِ بَعْدَ الْعَصْرِ " .
وَهَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ . وَرَوَى عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ فَقَالَ : " هِيَ إِذَا تَدَلَّى عَيْنُ الشَّمْسِ لِلْغُرُوبِ " .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ کا دن بارہ گھڑیوں پر مشتمل ہے، ان میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ جو مسلمان بندہ بھی اس میں اللہ سے کچھ مانگے، اللہ تعالیٰ اسے وہ ضرور عطا فرما دیتا ہے، لہٰذا تم اسے آخری گھڑی میں، یعنی عصر کے بعد تلاش کرو۔“
یہ سند ضعیف ہے۔ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہ وہ وقت ہے جب سورج کی ٹکیہ غروب کے لیے جھک جائے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الجلاح (بضم الجيم وتخفيف اللام) أبوكثير المصري، مولى عبد العزيز بن مروان (م ١٢٠ هـ). صدوق. من السادسة (م د ت س).
• الجلاح (بضم الجيم وتخفيف اللام) أبوكثير المصري، مولى عبد العزيز بن مروان (م ١٢٠ هـ). صدوق. من السادسة (م د ت س).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 1390 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´جمعہ کے وقت کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جمعہ کا دن بارہ ساعتوں (گھڑیوں) پر مشتمل ہے، اس کی ایک ساعت ایسی ہے کہ اس میں جو بھی مسلمان بندہ اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگتے ہوئے پایا جاتا ہے، تو اسے وہ دیتا ہے، تو تم اسے آخری گھڑی میں عصر کے بعد تلاش کرو " ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1390]

1390۔ اردو حاشیہ: ➊ اس روایت میں ساعات سے مراد، معروف (ساعات نجومیہ) گھنٹے ہیں، یعنی اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ چند گھڑیاں ہیں جو فضیلت رکھتی ہیں اور ان میں سے سب سے افضل وہ گھڑی ہے جس میں کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔
➋ محقق روایات کے مطابق وہ وقت یا گھڑی عصر کے بعد کسی وقت ہے۔ اگرچہ اس بارے میں اور اقوال بھی ہیں۔ واللہ أعلم۔
➋ محقق روایات کے مطابق وہ وقت یا گھڑی عصر کے بعد کسی وقت ہے۔ اگرچہ اس بارے میں اور اقوال بھی ہیں۔ واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1390 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1048 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جمعہ کے دن دعا قبول ہونے کی گھڑی کون سی ہے؟`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جمعہ کا دن بارہ ساعت (گھڑی) کا ہے، اس میں ایک ساعت (گھڑی) ایسی ہے کہ کوئی مسلمان اس ساعت کو پا کر اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہے تو اللہ اسے ضرور دیتا ہے، لہٰذا تم اسے عصر کے بعد آخری ساعت (گھڑی) میں تلاش کرو۔" [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1048]

1048۔ اردو حاشیہ:
اس حدیث میں پیچھے مذکور حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بیان کی تائید ہے کہ یہ ساعت قبول عصر کے بعد سورج کے غروب ہونے سے پہلے ہے۔
اس حدیث میں پیچھے مذکور حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بیان کی تائید ہے کہ یہ ساعت قبول عصر کے بعد سورج کے غروب ہونے سے پہلے ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1048 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2789 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا:"اللہ عزوجل نے مٹی(خاک، زمین) کو ہفتہ کے دن پیدا کیا اور اس میں پہاڑ، اتوار کے دن پیدا کیے اور درخت سوموار کو پیدا کیے اور ناپسندیدہ چیزوں کو منگل کے دن پیدا کیا اور نور (روشنی) کو بدھ کے دن پیدا کیا، اور زمین میں چوپائے جمعرات کے دن پھیلائے اور آدم ؑ کو تمام مخلوقات کے بعد، جمعہ کے دن،عصر کے وقت جمعہ کی گھڑیوں میں سے آخری گھڑی میں عصر... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:7054]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بعض حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے، منگل کے دن تکلیف دہ اور ناپسندیدہ چیزوں کے ساتھ، مضبوط ومستحکم چیزوں کو، جوزندگی کے لیے قیام اور تدبیر کا باعث ہیں، جیسے لوہا اور معدنیات کوبھی پیداکیا اور بدھ کے نور کے ساتھ نون(مچھلی)
اور سمندروں کو بھی پیدا کیا اور حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق، کائنات کی تخلیق کے فورا بعد نہیں ہوئی، بلکہ آسمان وزمین کی پیدائش کےبعدکسی اورجمعہ کے دن ہوئی ہے، اس لیے یہ حدیث ان قرآنی آیات کے منافی نہیں ہے، جن میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ آسمان وزمین اور وَمَا بَيْنَهُمَا کی تخلیق چھ دن میں ہوئی ہے۔
قرآن مجید سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زمین اور زمینی اشیاء چار دن میں پیدا کی گئی ہیں اور پھر دودن میں آسمان اور اس کی اشیاء پیدا کی گئی ہیں۔
(سورہ حم السجدہ: 1، 2)
اور اس آیت سے معلوم ہوتا ہے یہ دونوں زمینی اشیاء بھی پیدا کی گئی ہیں۔

درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7054 سے ماخوذ ہے۔