شعب الایمان — حدیث نمبر 2681
باب: فصل: مسجدوں کی طرف چل کر جانا۔
فصل المشي إلى المساجد
حدیث نمبر: 2681
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ بَنَى لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ - أَوْ قَالَ - بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ - "
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ قُطْبَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ مَرْفُوعًا .ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے لیے کوئی مسجد بنائے، خواہ وہ قطاۃ (چکور نما پرندے) کے گھونسلے جتنی ہی کیوں نہ ہو، تو اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔“ یا فرمایا: ”اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جائے گا۔“
اسی طرح قطبہ بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے بھی اسے امام اعمش رحمہ اللہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 738 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´اللہ کی رضا کے لیے مسجد بنانے والے کی فضیلت۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس شخص نے پرندے کے گھونسلے کے برابر یا اس سے بھی چھوٹی مسجد اللہ کے لیے بنوائی، تو اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 738]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قطات کبوتر کی طرح کا ایک چھوٹا سا پرندہ ہے جو زمین ہی پر تھوری سی جگہ بنا کروہاں انڈے دے دیتا ہے۔
مطلب یہ ہے کہ مذکورہ بشارت صرف بڑی اور عظیم مسجد تعمیر کرنے والے کے لیے نہیں بلکہ جو شخص مسجد کی تعمیر میں معمولی سا حصہ بھی لینا چاہے، اور وہ اسی قدر حصہ لے سکتا ہے اسے بھی پورا ثواب ملے گا۔
(2)
اللہ تعالی کے ہاں اعمال کی ظاہری مقدار کی بجائے اس خلوص اور کوشش کی اہمیت ہے جو کوئی شخص کسی نیکی کے لیے کرتا ہے۔‘‘

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 738 سے ماخوذ ہے۔