شعب الایمان — حدیث نمبر 2662
باب: فصل: مسجدوں کی طرف چل کر جانا۔
فصل المشي إلى المساجد
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ زِيَادٍ الْفَقِيهُ بِالدَّامِغَانِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابَقٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : ( فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ ) إِلَى قَوْلِهِ : ( عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ ) قَالَ : ضَرَبَ اللَّهُ هَذَا الْمَثَلَ قَوْلُهُ : ( مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ ) لِأُولَئِكَ الْقَوْمِ الَّذِينَ : ( لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ ) " وَكَانُوا أَتْجَرَ النَّاسِ وَأَبْيَعَهُمْ ، وَلَكِنْ لَمْ تَكُنْ تُلْهِيهِمْ تِجَارَتُهُمْ وَلَا بَيْعُهُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ﴾ سے لے کر ﴿عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ﴾ تک کے بارے میں انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے یہ مثال، یعنی اپنے اس فرمان ﴿مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ﴾ (اس کے نور کی مثال ایک طاق کی سی ہے جس میں چراغ ہو، چراغ شیشے کے فانوس میں ہو) میں بیان کردہ مثال ان لوگوں کے لیے بیان فرمائی ہے جنہیں ﴿تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ﴾ (نہ تجارت اور نہ خرید و فروخت اللہ کے ذکر سے غافل کرتی ہے)۔ وہ لوگ سب سے بڑھ کر تجارت پیشہ اور سب سے زیادہ خرید و فروخت کرنے والے تھے، لیکن ان کی تجارت اور ان کی خرید و فروخت انہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتی تھی۔“