شعب الایمان — حدیث نمبر 2658
باب: فصل: مسجدوں کی طرف چل کر جانا۔
فصل المشي إلى المساجد
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ ، عَنْ مَنْ حَدَّثَهُ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ : " أَنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ السُّوقِ سَمِعُوا الْأَذَانَ فَتَرَكُوا أَمْتِعَاتَهُمْ وَقَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ " فَقَالَ : هَؤُلَاءِ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( رِجَالٌ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ) .
قَالَ : وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي قَوْلِهِ : ( رِجَالٌ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ ) .
قَالَ : " هُمْ قَوْمٌ فِي الْقَبَائِلِ وَالْأَسْوَاقِ إِذَا حَانَتِ الصَّلَاةُ لَمْ يَشْغَلْهُمْ شَيْءٌ " .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بازار والوں میں سے کچھ لوگوں نے اذان سنی تو اپنا سامان چھوڑ کر نماز کے لیے کھڑے ہو گئے، تو انہوں نے فرمایا: ”یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿رِجَالٌ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ﴾ (ایسے مرد جنہیں تجارت اور خرید و فروخت اللہ کے ذکر، نماز قائم کرنے اور زکاۃ ادا کرنے سے غافل نہیں کرتی)۔“
(راوی) کہتے ہیں: اور ہمیں سعید بن منصور نے بیان کیا، (کہا) ہمیں خلف بن خلیفہ نے، (کہا) ہمیں ابان بن یزید نے، انہوں نے امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿رِجَالٌ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ﴾ کے بارے میں نقل کیا۔
انہوں نے فرمایا: ”یہ ایسے لوگ ہیں جو قبیلوں اور بازاروں میں ہوتے ہیں، جب نماز کا وقت ہو جاتا ہے تو انہیں کوئی چیز مشغول نہیں کرتی۔“