شعب الایمان — حدیث نمبر 262

باب: ایمان کی شاخوں میں سے آٹھویں شاخ: قبروں سے اٹھائے جانے کے بعد لوگوں کے زمین کے اس میدان کی طرف جمع کیے جانے کا باب جو ان کے لیے مقرر ہے۔

الثامن من شعب الإيمان ، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم إلى الموقف الذي بين لهم من الأرض

حدیث نمبر: 262
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، عَنِ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكَتِّبِ ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَذَكَرَهُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي النَّضْرِ وَرُوِّينَا فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثَ الرُّؤْيَةِ قَالَ : " فَيَلْقَى الْعَبْدَ فَيَقُولُ : أَيْ فُلْ ، أَلَمْ أُكْرِمْكَ وَأُسَوِّدْكَ ، وَأُزَوِّجْكَ ، وَأُسَخِّرْ لَكَ الْخَيْلَ وَالْإِبِلَ ، وَأَذَرْكَ تَرْأَسُ وَتَرْبَعُ ؟ قَالَ : فَيَقُولُ : بَلَى أَيْ رَبِّ ، قَالَ : فَيَقُولُ : أَظَنَنْتَ أَنَّكَ مُلَاقِيَّ ؟ فَيَقُولُ : لَا . فَيَقُولُ : الْيَوْمَ أَنْسَاكَ كَمَا نَسِيتَنِي ، ثُمَّ يَلْقَى الثَّانِي فَيَقُولُ : أَيْ فُلْ ، فَذَكَرَ فِي السُّؤَالِ ، وَالْجَوَابِ مِثْلَ الْأَوَّلِ ، ثُمَّ يَلْقَى الثَّالِثَ فَيَقُولُ : مِثْلَ ذَلِكَ فَيَقُولُ : آمَنْتُ بِكَ ، وَبِكِتَابِكَ ، وَبِرَسُولِكَ ، وَصَلَّيْتُ ، وَصُمْتُ ، وَتَصَدَّقْتُ فَيُقَالُ : الْآنَ نَبْعَثُ شَاهِدَنَا عَلَيْكَ فَيُفَكِّرُ فِي نَفْسِهِ مَنِ الَّذِي يَشْهَدُ عَلَيْهِ فَيُخْتَمُ عَلَى فِيهِ ، وَيُقَالُ لِفَخِذِهِ انْطِقِي فَتَنْطِقُ فَخِذُهُ ، وَلَحْمُهُ ، وَعَظْمُهُ بِعَمَلِهِ مَا كَانَ ذَلِكَ لِيُعْذِرَ مِنْ نَفْسِهِ ، وَذَلِكَ الْمُنَافِقُ ، وَذَلِكَ الَّذِي يَسْخَطُ اللَّهُ عَلَيْهِ " .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، پھر راوی نے وہی حدیث ذکر کی۔ اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح مسلم میں ابوبکر بن ابی النضر سے روایت کیا ہے۔
اور ہم نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیثِ رؤیت میں نبی ﷺ سے روایت کیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اللہ تعالیٰ بندے سے ملے گا اور فرمائے گا: ‘اے فلاں! کیا میں نے تجھے عزت نہیں دی؟ تجھے سردار نہیں بنایا؟ تیرا نکاح نہیں کرایا؟ گھوڑوں اور اونٹوں کو تیرے لیے مسخر نہیں کیا؟ اور تجھے اس حال میں نہیں چھوڑے رکھا کہ تو سرداری کرتا اور (مالِ غنیمت کا) چوتھائی حصہ لیتا تھا؟’ وہ کہے گا: ‘کیوں نہیں، اے میرے رب!’ اللہ فرمائے گا: ‘کیا تجھے یہ گمان تھا کہ تو مجھ سے ملنے والا ہے؟’ وہ کہے گا: ‘نہیں۔’ تو اللہ فرمائے گا: ‘آج میں تجھے بھلا دیتا ہوں جیسے تو نے مجھے بھلا دیا تھا۔’ پھر دوسرے سے ملے گا اور فرمائے گا: ‘اے فلاں!’ پھر سوال و جواب میں پہلے کی طرح ذکر کیا۔ پھر تیسرے سے ملے گا اور اس سے بھی ایسا ہی فرمائے گا، تو وہ کہے گا: ‘اے رب! میں تجھ پر، تیری کتاب پر اور تیرے رسول پر ایمان لایا، میں نے نماز پڑھی، روزہ رکھا اور صدقہ کیا۔’ (اور وہ اپنی استطاعت کے مطابق اپنی نیکیاں گنوائے گا۔) تب کہا جائے گا: ‘اب ہم تجھ پر اپنا گواہ اٹھاتے ہیں۔’ وہ اپنے دل میں سوچے گا کہ کون ہے جو میرے خلاف گواہی دے گا؟ پھر اس کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور اس کی ران سے کہا جائے گا: ‘بول!’ تو اس کی ران، اس کا گوشت اور اس کی ہڈی اس کے عمل کی گواہی دیں گے۔ یہ اس لیے ہوگا کہ اس کے لیے اپنی طرف سے کوئی عذر باقی نہ رہے۔ اور یہی منافق ہے اور یہی وہ شخص ہے جس پر اللہ ناراض ہوتا ہے۔’“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن من شعب الايمان ، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض / حدیث: 262
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 266
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 424) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 773، 6204، 7000، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2968، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4730، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2549، 2554، 2557، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 178، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7660، 7868، 8815، 10523، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2801، والبزار فى (مسنده) برقم: 2760، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 20856، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 8775، 8777، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 1714، 3855، 3856، 3870، 3878، 6833، وابن المنذر فى (الأوسط) برقم: 7112، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 4328»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 6573 | صحيح مسلم: 2968 | سنن ابي داود: 4730 | سنن ابن ماجه: 178
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو بكر بن أبي النضر هو أبو بكر بن النضر بن أبي النضر البغدادي (م ٢٤٥ هـ) وقد ينسب لجده، اسمه وكنيته واحد، وقيل اسمه محمد، وقيل: أحمد. ثقة، من الحادبة عشرة (م، د، ت، س).
• أبو النضر جد المذكور هو هاشم بن القاسم بن مسلم البغدادي (م ٢٠٧ هـ) مشهور بكنيته ثقة ثبت، من التاسعة (ع).
• الأشجعي، هو عبيد الله بن عبد الرحمن، أبو عبد الرحمن الكوفي (م ١٨٢ هـ). ثقة، مأمون، أثبت الناس كتابا في الثوري، من كبار التاسعة (خ، م، ت، س، ق).
• وسفيان هو الثوري.
• عبيد المكتب- واسم أبيه مهران- الكوفي. ثقة، من الخامسة (م، خد، س).
• فضيل بن عمرو الفقيمي، أبو النضر، الكوفي (م ١١٠ هـ) ثقة، من السادسة.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6573 کی شرح از حافظ عمران ایوب لاہوری ✍️
´دنیا کی آنکھ سے کوئی بھی اللہ کو نہیں دیکھ سکتا`
«. . . قَالَ أُنَاسٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ . . .»
". . . کچھ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا قیامت کے دن ہم اپنے رب کو دیکھ سکیں گے . . ." [صحيح البخاري/كِتَاب الرِّقَاقِ/بَابُ الصِّرَاطُ جَسْرُ جَهَنَّمَ:: 6573]
تخريج الحديث:
[114۔ البخاري فى: 10 كتاب الاذان: 129 باب فضل السجود 6573 مسلم 182 عبدالرزاق 20856]
لغوی توضیح:
«تــمَــارُونَ» کا اصل معنی ہے تم جھگڑتے ہو یعنی تمہیں کوئی مشکل پیش آتی ہے۔
«الطَّوَاغِيتَ» جمع ہے طاغوت کی، اس سے شیطان یا بت یا گمراہی کی بنیاد مراد ہے۔
«ظَهْرَانَيْ جَهَنَّمَ» جہنم کے درمیان۔
«يَجُوزُ» مسافت طےکرے گا۔
«السَّعْدَان» کانٹے دار بوٹی۔
«يُوْبَقُ» ہلاک کیے جائیں گے۔
«يُخَرْدَلُ» چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔
«امْتَحَشُوْا» جل جائیں گے۔
«قَشَبَنِيْ» مجھے زہر آلود کر دے گی، مجھے ہلاک کر دے گی۔
«الْاَمَانِيّ» تمنائیں، آرزوئیں۔
فھم الحدیث:
ان احادیث میں یہ ثبوت ہے کہ روز قیامت اللہ تعالیٰ اہل ایمان کی آنکھوں میں ایسی قوت پیدا کر دیں گے جس سے وہ اپنے پروردگار کو بآسانی دیکھ سکیں گے۔ اور جس آیت مبارکہ میں یہ ارشاد ہے کہ «لَّا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ» [الانعام: 103] "اسے (یعنی اللہ عزوجل کو) کسی کی نگاہ محیط نہیں ہو سکتی۔" اس کا تعلق دنیا سے ہے، یعنی دنیا کی آنکھ سے کوئی بھی اللہ کو نہیں دیکھ سکتا، جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کی تمنا کی تو اللہ نے پہاڑ کے سامنے تجلی ظاہر کی جس سے وہ پہاڑ ہی ریزہ ریزہ ہو گیا اور موسیٰ علیہ السلام بے ہوش ہو گئے۔
درج بالا اقتباس جواہر الایمان شرح الولووالمرجان، حدیث/صفحہ نمبر: 114 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2968 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،صحابہ کرام(رضوان اللہ عنھم اجمعین) نے پوچھا،اےاللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!قیامت کے دن ہم اپنے رب کو دیکھیں گے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"کیا دوپہر کے وقت جب بادل نہ ہوں تمھیں سورج کودیکھنے میں کوئی زحمت ہوتی ہے۔؟"انھوں (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین)نے کہا:نہیں آپ نے فرمایا:"چودھویں کی رات کو جب بادل نہ ہوں تو کیا تمھیں چاند کو دیکھنے میں کو ئی زحمت ہوتی ہے؟"انھوں نے (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین)نے کہا: نہیں آپ نے فرمایا:" مجھے اس ذات... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:7438]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
هل تضارون: یہ باب مفاعلہ اور باب تفاعل دونوں سے بن سکتا ہے اور اس کا مادہ ضرر ہے، یعنی باہمی بھیڑ اور ٹکراؤ سے تکلیف نہیں ہوگی۔
(2)
تراس: توقوم کا رئیس اور چودھری بنے، (3)
تربع: جاہلیت کے دور کے قانون کے مطابق، ان سے غنیمت(لوٹاہوامال)
کا چوتھا حصہ وصول کرے یا بقول قاضی عیاض، راحت وآرام کی زندگی گزارے۔
(4)
يثني بجيرما استطاع: مقدوربھر اپنی نیکیاں بیان کرے گا، اپنے منہ میاں مٹھوبنےگا۔
(5)
ليعذر من نفسه: تاکہ اس کی طرف اس کا عذر اور بہانہ ختم کردے، وہ کوئی عذر پیش نہ کرسکے۔
فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتاہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ انسان کے ہر قسم کے عذر اور بہانے ختم کردے گا اور انسانوں کے اعمال کی گواہی، عمل کرنے والے اعضاء بھی دیں گے، تاکہ انسان اپنی گواہی سے ہی مجرم ثابت ہوجائے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7438 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4730 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´رویت باری تعالیٰ کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا قیامت کے دن ہم اپنے رب کو دیکھیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا تمہیں دوپہر کے وقت سورج کو دیکھنے میں کوئی زحمت ہوتی ہے جب کہ وہ بدلی میں نہ ہو؟ " لوگوں نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا تم چودہویں رات کے چاند کو دیکھنے میں دقت محسوس کرتے ہو، جب کہ وہ بدلی میں نہ ہو؟ " لوگوں نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تمہیں اللہ کے دیدار میں کوئی دقت نہ ہو گی مگر اتنی ہی جتنی ان دونوں میں سے کسی ای۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4730]
فوائد ومسائل:
سورج کے دیکھنے سے مراد محض دیکھنا ہے، ٹکٹکی لگا کر مسلسل اسی طرف دیکھتے ہی رہنا نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4730 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 178 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´جہمیہ کا انکار صفات باری تعالیٰ۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا تمہیں چودھویں رات کو چاند دیکھنے میں مشقت ہوتی ہے "؟ صحابہ نے کہا: جی نہیں، فرمایا: " اسی طرح قیامت کے دن تمہیں اپنے رب کی زیارت میں کوئی مشکل نہیں ہو گی۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 178]
اردو حاشہ:
حدیث میں لفظ  تَضَامُّونَ  وارد ہے۔
اس کا مفہوم بھیڑ اور ازدحام کی وجہ سے مشقت اور تکلیف کا پیش آنا ہے۔
جب بہت سے لوگ ایک چیز کو دیکھنے کی کوشش کر رہے ہوں، تو جو لوگ اس کے قریب ہوتے ہیں، وہ آسانی سے دیکھ لیتے ہیں جب کہ پیچھے ہونے والے لوگ آسانی سے نہیں دیکھ سکتے۔
یہ صورت اس وقت پیش آتی ہے جب وہ چیز چھوٹی ہو اور انسانوں کے ہجوم میں چھپ جائے۔
چاند بڑا اور بلند ہونے کی وجہ سے بھیڑ میں چھپ نہیں سکتا، اس لیے دیکھنے والوں کی تعداد جتنی بھی ہو، آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔
مومنوں کو اللہ تعالیٰ کی زیارت میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی، جس طرح پورا چاند دیکھنے میں دشواری پیش نہیں آتی۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 178 سے ماخوذ ہے۔