شعب الایمان — حدیث نمبر 2619
باب: فصل: پانچوں نمازیں جماعت کے ساتھ، بلا عذر جماعت چھوڑنے کی کراہت، اور انہیں ترک کرنے کی سزا، پہلے مذکور کے علاوہ۔
فصل في الصلوات الخمس في الجماعة ، وما في ترك الجماعة بغير عذر من الكراهة ، وما في تركهن من العقوبة سوى ما مضى
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، وَأَبُو الْحَسَنِ السِّرَاجُ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ : " أَلَا احْمِلُونِي " . قَالَ : فَحَمَلُوهُ ، قَالَ : " أَلَا أَخْرِجُونِي " . قَالَ : فَأَخْرَجُوهُ قَالَ : " حَافِظُوا عَلَى هَاتَيْنِ الصَّلَاتَيْنِ يَعْنِي صَلَاةَ الْعِشَاءِ ، وَالصُّبْحِ . أَلَا اسْمَعُوا وَبَلِّغُوا مَنْ خَلْفَكُمْ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَيْتُمُوهُمَا وَلَوْ حَبْوًا عَلَى مَرَافِقِكُمْ وَرُكَبِكُمْ " .عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے اپنی اس بیماری میں جس میں ان کی وفات ہوئی فرمایا: ”سنو! مجھے اٹھا لو۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ لوگوں نے انہیں اٹھایا۔ پھر فرمایا: ”سنو! مجھے باہر لے چلو۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ لوگ انہیں باہر لے گئے۔ تو فرمایا: ”ان دونوں نمازوں کی پابندی کرو“، یعنی عشاء اور فجر کی نماز کی۔ ”سنو! خود بھی سن لو اور جو تمہارے پیچھے ہیں انہیں بھی پہنچا دو، اگر تم جان لو کہ ان دونوں نمازوں میں کیا (اجر) ہے تو تم ان کے لیے ضرور آتے، چاہے اپنی کہنیوں اور گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑتا۔“
• أبرالحسن السراج هو محمد بن الحسن.