شعب الایمان — حدیث نمبر 260
باب: ایمان کی شاخوں میں سے آٹھویں شاخ: قبروں سے اٹھائے جانے کے بعد لوگوں کے زمین کے اس میدان کی طرف جمع کیے جانے کا باب جو ان کے لیے مقرر ہے۔
الثامن من شعب الإيمان ، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم إلى الموقف الذي بين لهم من الأرض
فَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْفَرَّاءُ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُدْعَى نُوحٌ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ : هَلْ بَلَّغْتَ ؟ فَيَقُولُ : نَعَمْ ، فَتُدْعَى أُمَّتُهُ فَيُقَالُ : هَلْ بَلَّغَكُمْ ؟ فَيَقُولُونَ : مَا أَتَانَا مِنْ نَذِيرٍ ، وَمَا أَتَانَا مِنْ أَحَدٍ قَالَ : فَيُقَالُ : مَنْ شُهُودُكَ ؟ قَالَ : فَيَقُولُ : مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ . قَالَ : فَيُؤْتَى بِكُمْ فَتَشْهَدُونَ أَنَّهُ قَدْ بَلَّغَ ، وَذَلِكُمْ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا ) " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَوْنٍ
وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ فَقَالَ فِي الْحَدِيثِ : " يَجِيءُ النَّبِيُّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَمَعَهُ الثَّلَاثَةُ وَالْأَرْبَعَةُ وَالرِّجْلَانِ حَتَّى يَجِيءَ النَّبِيُّ وَلَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ قَالَ : فَيُقَالُ لَهُمْ : هَلْ بَلَّغْتُمْ فَيَقُولُونَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَيُدْعَى قَوْمُهُمْ فَيُقَالُ لَهُمْ : هَلْ بَلَغَكُمْ ؟ فَيَقُولُونَ : لَا ، قَالَ : فَيُقَالُ لِلنَّبِيِّينَ : مَنْ يَشْهَدُ لَكُمْ أَنَّكُمْ قَدْ بَلَّغْتُمْ ؟ قَالَ : فَيَقُولُونَ : أُمَّةُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَتُدْعَى أُمَّةُ أَحْمَدَ فَيَشْهَدُونَ أَنَّهُمْ قَدْ بَلَّغُوا قَالَ : فَيُقَالُ : وَمَا عِلْمُكُمْ بِهِمْ أَنَّهُمْ قَدْ بَلَّغُوا قَالَ : فَيَقُولُونَ جَاءَنَا رَسُولُنَا بِكِتَابٍ أَخْبَرَنَا أَنَّهُمْ قَدْ بَلَّغُوا فَصَدَّقْنَاهُ ، قَالَ : فَيُقَالُ صَدَقْتُمْ قَالَ : وَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي كِتَابِهِ : ( وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا ) " .سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن نوح علیہ السلام کو بلایا جائے گا تو ان سے پوچھا جائے گا: ‘کیا تم نے (پیغام) پہنچا دیا؟’ وہ کہیں گے: ‘جی ہاں۔’ پھر ان کی امت کو بلایا جائے گا اور ان سے پوچھا جائے گا: ‘کیا اس نے تمہیں (پیغام) پہنچایا؟’ تو وہ کہیں گے: ‘ہمارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا اور نہ ہمارے پاس کوئی بھی آیا۔’ آپ ﷺ نے فرمایا: پھر نوح علیہ السلام سے کہا جائے گا: ‘تمہارے گواہ کون ہیں؟’ وہ کہیں گے: ‘محمد ﷺ اور ان کی امت۔’ آپ ﷺ نے فرمایا: پھر تمہیں لایا جائے گا اور تم گواہی دو گے کہ انہوں نے (پیغام) پہنچا دیا تھا، اور اللہ عزوجل کے اس فرمان کا یہی مطلب ہے: ﴿اور اسی طرح ہم نے تمہیں بہترین (معتدل) امت بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو اور رسول تم پر گواہ ہوں﴾۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں اسحاق بن منصور سے، انہوں نے جعفر بن عون سے روایت کیا ہے۔
اور اسی مفہوم کے ساتھ اسے ابو اسامہ رحمہ اللہ نے اعمش رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور ابو معاویہ رحمہ اللہ نے اعمش رحمہ اللہ سے روایت کیا تو حدیث میں یوں کہا: ”قیامت کے دن نبی آئے گا اور اس کے ساتھ تین اور چار آدمی ہوں گے، اور (کسی کے ساتھ) دو آدمی ہوں گے، یہاں تک کہ ایک نبی آئے گا اور اس کے ساتھ کوئی بھی نہ ہوگا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: پھر ان (انبیاء) سے پوچھا جائے گا: ‘کیا تم نے (پیغام) پہنچا دیا؟’ تو وہ کہیں گے: ‘جی ہاں۔’ پھر ان کی قوموں کو بلایا جائے گا اور ان سے پوچھا جائے گا: ‘کیا تمہیں (پیغام) پہنچا؟’ تو وہ کہیں گی: ‘نہیں۔’ پھر انبیاء سے کہا جائے گا: ‘تمہارے لیے کون گواہی دے گا کہ تم نے پہنچا دیا تھا؟’ تو وہ کہیں گے: ‘امتِ محمد ﷺ۔’ پھر امتِ احمد ﷺ کو بلایا جائے گا اور وہ گواہی دیں گے کہ انہوں نے (پیغام) پہنچا دیا تھا۔ پھر ان سے پوچھا جائے گا: ‘تمہیں ان کے بارے میں کیسے معلوم ہوا کہ انہوں نے پہنچا دیا تھا؟’ تو وہ کہیں گے: ‘ہمارے پاس ہمارے رسول ﷺ ایک کتاب لے کر آئے جس نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے پہنچا دیا تھا، تو ہم نے اس کی تصدیق کی۔’ آپ ﷺ نے فرمایا: پھر کہا جائے گا: ‘تم نے سچ کہا۔’ اور اللہ عزوجل کے اپنی کتاب میں اس فرمان: ﴿اور اسی طرح ہم نے تمہیں بہترین (معتدل) امت بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو اور رسول تم پر گواہ ہوں﴾ کا یہی مطلب ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
قرآن کریم میں ہے۔
آج ہم ان کی زبانوں پر مہر لگادیں گے تاکہ وہ بات نہ کر سکیں۔
(یٰس 36۔
65)
سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب ان کی زبان بندی ہوگی تو وہ اللہ کے حضور کلام کیسے کریں گے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ قیامت کے دن لوگ کئی قسم کے حالات سے دوچار ہوں گے۔
ایک وقت ایسا ہوگا کہ وہ باتیں کریں گے اور ایک وقت ایسا آئے گا کہ ان کی زبانوں پر مہر لگا دی جائے گی اور ان کے اعضاء ان کے خلاف گواہی دے گے۔
2۔
اس حدیث میں بھی حضرت نوح ؑ کا ذکر خیر ہے لہٰذا اسے مذکورہ عنوان کے تحت ذکر کیا گیا ہے۔
مثلاً ایک شخص کسی کا بیٹا ہو اور سب لوگوں میں مشہور ہو تو یہ گواہی دے سکتے ہیں کہ وہ فلاں شخص کا بیٹا ہے حالانکہ اس کو پیدا ہوتے وقت آنکھ سے نہیں دیکھا۔
اس آیت سے بعضوں نے یہ نکالا ہے کہ اجماع حجت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کو امت عادلہ فرمایا اور یہ ممکن نہیں کہ ساری امت کا اجماع نا حق اور باطل پر ہو جائے۔
1۔
ہم لوگوں نے حضرت نوح علیہ السلام یا ان کی امت کونہیں دیکھا مگرقیامت کے دن یقین کےساتھ گواہی دیں گے کہ حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی اُمت کو اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچادیا تھا۔
ہمیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتانے سے اس حقیقت کا پتا چلا ہے، جو بات تواتر کے ساتھ سنی جائے وہ دیکھی ہوئی چیز کی طرح ہوتی ہے اور اس کے متعلق گواہی بھی دی جا سکتی ہے۔
مثلاً: ایک شخص کا بیٹا ہے اور سب لوگوں کو اس کا علم ہوتو وہ اس کے متعلق گواہی دے سکتے ہیں کہ فلاں شخص فلاں کا بیٹا ہے، حالانکہ کسی نے اسے پیدا ہوتے ہوئے اپنی آنکھ سے نہیں دیکھا۔
2۔
اس آیت کریمہ سے بعض حضرات نے حجیت اجماع کو ثابت کیا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس اُمت کو اُمت وَسَط، یعنی عدل پسند فرمایا ہے اور یہ ممکن نہیں کہ ساری اُمت کا اجماع کسی باطل یا ناحق چیز پر ہو جائے، چنانچہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے عنوان میں اس امر کی طرف اشارہ کیا ہے کیونکہ آیت کریمہ میں اس امت مرحومہ کا وصف "وَسَط" بیان ہوا ہے۔
اس سے مراد ان کا عدل پسند ہونا ہے، اس لیے اہل جہالت اور اہل بدعت قطعاً اس وصف کے لائق نہیں ہیں تو معلوم ہوا کہ اس سے مراد حقیقی اہل سنت والجماعت کے لوگ (اہل حدیث)
ہیں اور وہ حقیقی علم شرعی کے حاملین ہیں۔
3۔
احادیث میں جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم ہے۔
شارح صحیح بخاری ابن بطال نے کہا ہے کہ اس عنوان میں جماعت کو مضبوطی سے پکڑے رکھنے کی ترغیب ہے۔
واللہ أعلم۔
(فتح الباري: 387/13)
وسط کے معنی بہتر کے ہیں۔
عرب لوگ کہتے ہیں۔
فلان وسط في قومه۔
یعنی فلاں اپنی قوم میں سب سے بہتر آدمی ہے۔
ابو معاویہ کی روایت میں اتنازیادہ ہے کہ پر ور دگا ر پوچھے گا تم کو کیسے معلوم ہوا، وہ عرض کریں گے ہمارے رسول کریم ﷺ نے ہم کو خبر دی تھی کہ اگلے پیغمبروں نے اپنی اپنی امتوں کو اللہ کے حکم پہنچا دئیے اور ان کی خبر سچی ہے۔
اس حدیث سے یہ قانون نکلا کہ اگر سنی ہوئی بات کا یقین ہوجا ئے تو اس کی گواہی دینا درست ہے۔
1۔
ایک روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس امت سے دریافت کرے گا۔
"تمھیں اس بات کا علم کیسے ہوا۔
؟" وہ عرض کریں گے ہمیں رسول اللہ ﷺ نے خبر دی تھی کہ تمام رسولوں نے اپنی اپنی امت کو اللہ کا حکم پہنچا دیا تھا۔
ان کی خبر صحیح تھی۔
اس پر ہم نے حضرت نوح ؑ کی تصدیق کردی۔
(مسند أحمد: 58/3)
2۔
اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ گواہی کے لیے کسی چیز کا مشاہدہ ضروری نہیں بلکہ کسی امر کے متعلق علم و اطلاع ہو نا ہی کافی ہے وگرنہ اس مات کے لوگ حضرت نوح ؑ کے متعلق کیونکر گواہی دیں گے کہ وہ حق پر ہیں کیا یہ لوگ اس وقت وہاں موجود تھے؟ انھیں اس کا علم رسول اللہ ﷺ کے ذریعے سے ہوا اور اس علم کی بنیاد پر انھوں نے گواہی دی۔
3۔
واضح رہے کہ وسط کے لغوی معنی تو درمیان کے ہیں لیکن یہ لفظ بہتر اور افضل کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسا کہ امام بخاری ؒ نے حدیث کے آخر میں اس کی وضاحت کی ہے یعنی جس طرح تمھیں سب سے بہتر قبلہ عطا کیا گیا ہے اسی طرح تمھیں تمام امتوں سے افضل بنایا گیا ہے۔
وسط کے ایک معنی اعتدال بھی کیے گئے ہیں یعنی تم معتدل اور افراط و تفریط سے پاک ہو۔
یہ معنی اسلامی تعلیمات کے اعتبار سے ہیں یعنی دینی معامالات میں نہ تو عیسائیوں کی طرح غلو کا شکار ہیں اور نہ یہودیوں کی طرح تقصیر ہی کے مرتکب ہیں۔
(فتح الباري: 217/8)
صحیح بخاری کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ وسط کے یہ معنی مرفوع حدیث کا حصہ ہیں جیسا کہ کتاب الاعتصام میں وسطاً عدلاً کے الفاظ ہیں۔
(صحیح البخاري، الاعضام بالکتاب والسنة، حدیث: 7349)
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت: «وكذلك جعلناكم أمة وسطا» " ہم نے اسی طرح تمہیں عادل امت بنایا ہے " (البقرہ: ۱۴۳) کے سلسلے میں فرمایا: " «وسط» سے مراد عدل ہے " (یعنی انصاف پسند)۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 2961]
وضاحت:
1؎:
ہم نے اسی طرح تمہیں عادل امت بنایا ہے (البقرۃ: 143)