شعب الایمان — حدیث نمبر 2559
باب: فصل: نمازیں اور ان کی ادائیگی میں گناہوں کا کفارہ۔
فصل في الصلوات وما في أدائهن من الكفارات
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ ، عَنْ حُمْرَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ انْصِرَافِهِ وَقَدْ صَلَّى بِنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ ، وَأُرَاهَا صَلَاةَ الْعَصْرِ ، قَالَ : " لَا أَدْرِي أُحَدِّثُكُمْ شَيْئًا أَوْ أَدَعُ ؟ " فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنْ كَانَ خَيْرًا فَحَدِّثْنَا ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ فَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ .
فَقَالَ : " مَا مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يُتِمُّ الطُّهُورَ الَّذِي كَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ يُصَلِّي هَؤُلَاءِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ إِلَّا كُنَّ كَفَّارَاتٍ لَمَّا بَيْنَهُنَّ "
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ وَكِيعٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ .سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں یہ نماز پڑھا چکے تھے، اور میرا گمان ہے کہ وہ عصر کی نماز تھی، پھر آپ ﷺ نماز سے فارغ ہونے کے وقت تشریف لائے اور فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ تمہیں کوئی بات بتاؤں یا چھوڑ دوں؟“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر وہ بھلائی کی بات ہے تو ہمیں بیان فرما دیجیے، اور اگر کوئی اور بات ہے تو اللہ اور اس کا رسول ﷺ زیادہ جانتے ہیں۔
تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان شخص اس طہارت کو مکمل کرتا ہے جو اللہ عزوجل نے اس پر لکھ دی (فرض کی) ہے، پھر ان پانچ نمازوں کو ادا کرتا ہے تو یہ نمازیں ان گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں جو ان کے درمیان ہوں۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”صحیح“ میں وکیع رحمہ اللہ کی روایت سے، انہوں نے مسعر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• محمد بن نافع المصري. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٩/ ١٠٥) وقال: يروي عن عبد الله بن المغيرة عن مسعر بن كدام بصحيفة، روى عنه إبراهيم بن عبد السلام الوراق.
• عبد الله بن المغيرة، ذكره ابن حبان في "الثقات" (٨/ ٣٤٤) أيضًا وقال: من أهل مصر، يروي عن سفيان الثوري، روى عه المقدام بن داود الرعيني، يغرب ويتفرد.