شعب الایمان — حدیث نمبر 2545

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکیسویں شاخ: نماز کا باب۔

الحادي والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الصلاة

حدیث نمبر: 2545
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو ، قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ ، حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اسْتَقِيمُوا وَلَنْ تُحْصُوا ، وَاعْلَمُوا أَنَّ خَيْرَ أَعْمَالِكُمُ الصَّلَاةُ ، وَلَا يُحَافِظُ عَلَى الْوُضُوءِ إِلَّا مُؤْمِنٌ " .
لَفْظُ حَدِيثِهِمَا سَوَاءٌ وَقَدْ مَضَى فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ حَدِيثُ أَبِي كَبْشَةَ ، عَنْ ثَوْبَانَ .
ترجمہ

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدھے رہو، اگرچہ تم (اس کا پورا حق) ادا نہ کر سکو گے، اور جان لو کہ تمہارے اعمال میں سب سے بہتر عمل نماز ہے، اور وضو کی پابندی صرف مومن ہی کرتا ہے۔“
ان دونوں (سندوں) کی حدیث کے الفاظ یکساں ہیں، اور کتاب الطہارت میں ابوکبشہ رحمہ اللہ کی سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت کردہ حدیث گزر چکی ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصلاة / حدیث: 2545
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2802
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 277) , شیخ زبیر علی زئی: حسن (سنن ابن ماجه 277) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات إلا أن فيه انقطاعا فإن سالما لم يسمع من ثوبان
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات إلا أن فيه انقطاعا فإن سالما لم يسمع من ثوبان (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 297) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) برقم: 277، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21873، 21927، والدارمي فى (مسنده) برقم: 655، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 459، 461، والطبراني فى (الكبير) برقم: 1444، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 7015، والطبراني فى (الصغير) برقم: 8، 971، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 155»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 277 | سنن دارمي: 678 | سنن دارمي: 679 | معجم صغير للطبراني: 86 | معجم صغير للطبراني: 142

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 277 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´پابندی سے وضو کرنے کا بیان۔`
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " راہ استقامت پر قائم رہو ۱؎، تم ساری نیکیوں کا احاطہٰ نہیں کر سکو گے، اور تم جان لو کہ تمہارا بہترین عمل نماز ہے، اور وضو کی محافظت صرف مومن کرتا ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 277]
اردو حاشہ: (1)
سیدھی راہ پر قائم رہو اس کا مطلب یہ ہے کہ دین اسلام پر قائم رہو، جیسے حضرت ابراہیم اور حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنی اپنی اولاد کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا تھا: ﴿فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ﴾ (البقرۃ: 132/2)
 تمھیں جب موت آئے اسلام پر آئے۔
دوسرا مطلب یہ ہے کہ افراط وتفریط سے بچ کر راہ اعتدال پر قائم رہو۔
نہ ذکر وعبادت  سے بے پراوائی کرو نہ خود پر اتنا بوجھ ڈال لو کہ اس پر کار بند رہنا دشوار ہوجائے۔

(2) (لَنْ تُحْصُوا)
کا مفہوم یہ ہے کہ کوئی شخص اس انداز سے نیکی کی راہ پر قائم نہیں رہ سکتا کہ اس سے کوئی غلطی اور کوتاہی سرزد نہ ہو نہ یہ ممکن ہے کہ ذکر، شکر اور عبادت کا حق ادا کرسکے۔
یہ اللہ تعالی کے اس ارشاد کی طرف اشارہ ہے: (عَلِمَ اَن لَّنْ تُحْصُوْه) (المزمل: 73؍2)
’’اسے معلوم ہے کہ تم پوری طرح نباہ نہ سکوگے‘‘ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے:  (لَا اُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أثْنَيْتَ عَلٰي نَفْسِكَ) (صحيح مسلم، الصلاة، باب مايقال في الركوع والسجود؟ حديث: 486)
 ’’(اے اللہ)
میں تیری پوری پوری تعریف نہیں کرسکتا تو ایسے ہی ہے جیسے تو نےاپنی ثنا فرمائی۔

(3)
وضو کا قائم رہنا یا ٹوٹ جانا ایسی چیز ہے جس کا علم دوسروں کو عام طور پر نہیں ہوتا اور اس معاملے کو آسانی سے پوشیدہ رکھا جاسکتا ہے۔
اس کا اہتمام محض اسی یقین کی بناء پرہوسکتا ہے کہ دوسرے جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں اللہ تعالی سب کچھ جانتا ہے۔
وضو کی حفاظت کا مطلب اولاً سردیوں اور گرمیوں میں پوری طرح اعضاء کو دھونا ہے۔
ثانیاً وضو کرتے وقت اعضاء کو توجہ سے دھونا کہ کوئی حصہ خشک نہ رہ جائے۔
اور ثالثاً زیادہ سے زیادہ اوقات میں باوضو رہنا بھی ہو سکتا ہےاوریہ کام ایمان کی قوت کے بغیر انجام نہیں دیا جاسکتا۔

(4)
ایمان ایک قلبی کیفیت ہے جس کا اظہاراعمال سے ہوتا ہے۔
اعمال میں اہم ترین عمل نماز ہے۔
فرضی نماز تو اتنا اہم عمل ہے کہ اسے کفر اور ایمان کے درمیان امتیاز کے لیے ایک علامت قرار دیا گیا۔
متقین کی سب سے اہم صفت اور اخروی فلاح وکامیابی کے لیے اولین شرط نماز کو قرار دیا گیا ہے۔
 (دیکھیے سورۃ البقرۃ: 2؍5، 2)
 نفل نماز کی ایک اپنی اہمیت ہے۔
حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی ؓ نے جب نبیﷺ سے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ وہ جنت میں آپﷺ کی رفاقت چاہتے ہیں تو رسول اللہﷺ نے اس مقام کے حصول کا طریقہ بتایا اور فرمایا: (فَأَعِنِّيْ عَلٰي نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السُّجُوْدِ) (صحيح مسلم، الصلاة، باب فضل السجود والحث عليه، حديث: 489)
 ’’سجدوں کی کثرت کے ذریعے سے اپنے نفس کے خلاف میری مدد کرو‘‘
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 277 سے ماخوذ ہے۔