شعب الایمان — حدیث نمبر 254
باب: ایمان کی شاخوں میں سے آٹھویں شاخ: قبروں سے اٹھائے جانے کے بعد لوگوں کے زمین کے اس میدان کی طرف جمع کیے جانے کا باب جو ان کے لیے مقرر ہے۔
الثامن من شعب الإيمان ، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم إلى الموقف الذي بين لهم من الأرض
(8) الثَّامِنُ مِنْ شُعَبِ الْإِيمَانِ ، وَهُوَ بَابٌ فِي حَشْرِ النَّاسِ بَعْدَ مَا يُبْعَثُونَ مِنْ قُبُورِهِمْ إِلَى الْمَوْقِفِ الَّذِي بَيَّنَ لَهُمْ مِنَ الْأَرْضِ
فَيَقُومُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى ، فَإِذَا جَاءَ الْوَقْتُ الَّذِي يُرِيدُ اللَّهُ مُحَاسَبَتَهُمْ فِيهِ أَمَرَ بِالْكُتُبِ الَّتِي كَتَبَتْهَا الْكِرَامُ الْكَاتِبُونَ بِذِكْرِ أَعْمَالِ النَّاسِ فَأُوتُوهَا ، مِنْهُمْ مَنْ يُؤْتَى كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ السُّعَدَاءُ ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُؤْتَى كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ ، أَوْ وَرَاءَ ظَهْرِهِ ، وَهَؤُلَاءِ هُمُ الْأَشْقِيَاءُ ، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى فِي الْمُطَفِّفِينَ : ( أَلَا يَظُنُّ أُولَئِكَ أَنَّهُمْ مَبْعُوثُونَ لِيَوْمٍ عَظِيمٍ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ ) .
وَأَخْبَرَ أَنَّ النَّاسَ يَكُونُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَاقِفِينَ عَلَى أَقْدَامِهِمْ ، وَأَبَانَ أَنَّهُ لَا حَالَ لَهُمْ يَوْمَئِذٍ سِوَى الْقِيَامَةِ " .
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ هُوَ ابْنُ الشَّرْقِيِّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَقُومُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ حَتَّى يَغِيبَ أَحَدُهُمْ فِي رَشْحِهِ إِلَى أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ "
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، مِنْ حَدِيثِ يَعْقُوبَ .ایمان کی شاخوں میں سے آٹھویں شاخ، اور یہ باب ہے لوگوں کے قبروں سے اٹھائے جانے کے بعد اس میدانِ محشر کی طرف جمع کیے جانے کے بیان میں جو زمین میں ان کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
پھر وہ جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا وہاں کھڑے رہیں گے، پھر جب وہ وقت آئے گا جس میں اللہ ان کا حساب لینا چاہے گا تو ان نامۂ اعمال کے بارے میں حکم دے گا جو معزز لکھنے والے فرشتوں نے لوگوں کے اعمال کے ذکر کے ساتھ لکھے تھے، چنانچہ وہ انہیں دے دیے جائیں گے۔ ان میں سے کچھ وہ ہوں گے جنہیں ان کا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، یہی خوش نصیب لوگ ہیں، اور کچھ وہ ہوں گے جنہیں ان کا نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں یا پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا، اور یہی بدبخت لوگ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ المطففین میں فرمایا: ﴿کیا یہ لوگ یہ گمان نہیں رکھتے کہ انہیں ایک بڑے دن کے لیے اٹھایا جانا ہے، جس دن لوگ تمام جہانوں کے رب کے سامنے کھڑے ہوں گے؟﴾
اور اللہ نے خبر دی کہ لوگ قیامت کے دن اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے، اور واضح فرمایا کہ اس دن ان کی کوئی اور حالت نہیں ہوگی سوائے قیامت کے (احوال کے)۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگ تمام جہانوں کے رب کے سامنے کھڑے ہوں گے، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی اپنے پسینے میں اپنے آدھے کانوں تک ڈوب جائے گا۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں یعقوب کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
• أبو الحسن العلوي هو محمد بن الحسن بن داود، مر.
• وأبو حامد بن الشرقي هو أحمد بن محمد بن الحسن، مر أيضًا.
• محمد بن يحيى الذهلي الإمام، مر. وفي (ن) والمطبوعة الهذلى.
• صالح بن كيسان المدني، أبو محمد أو أبوالحارث، مؤدب ولد عمر بن عبد العزيز، ثقة ثبت فقيه، من الرابعة (ع).
تشریح، فوائد و مسائل
ایک روایت میں ہے: ’’قیامت کے دن سورج ایک میل کی مقدار لوگوں کے قریب آجائے گا پس لوگ اپنے اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں ہوں گے۔
یہ پسینہ کسی کے ٹخنوں تک کسی کے گھٹنوں تک کسی کی کمر تک اور کسی کے لیے یہ لگام بنا ہوا ہو گا۔
یعنی اس کے منہ تک پسینہ ہو گا۔
‘‘ (صحیح مسلم، الجنة و صفة نعیمھا و أھلھا، حدیث: 7296۔
(2862)
(1)
یہ پسینہ انسان کا ذاتی ہو گا جو نصف کانوں تک پہنچے گا۔
قیامت کے دن مسلسل خوف و ہراس، سورج کی نزدیکی اور لوگوں کے ہجوم کے سبب یہ پسینہ آئے گا۔
(2)
لوگوں کے اعمال کے پیش نظر یہ پسینہ کم و بیش ہو گا جیسا کہ درج ذیل حدیث سے پتا چلتا ہے، قیامت کے دن سورج لوگوں کے بالکل قریب آ جائے گا حتی کہ لوگ پسینے سے شرابور ہوں گے۔
کچھ لوگوں کو پسینہ ایڑیوں تک، کچھ کو نصف پنڈلی تک کسی کی گھٹنوں تک، کسی کے رانوں تک، کسی کی کمر تک، کسی کے کندھوں تک اور کچھ لوگوں کے منہ تک، بعض کے منہ کو لگام دیے ہو گا۔
آپ نے اپنے ہاتھ سے منہ کی طرف اشارہ کیا۔
اور کچھ لوگ پسینے میں غرق ہوں گے، آپ نے اپنے سر پر ہاتھ مار کر اس بات کی وضاحت فرمائی۔
(المستدرك للحاکم: 615/4)
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی: «يوم يقوم الناس لرب العالمين» " جس دن لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے " (المطففین: ۶)، اور کہا: " اس دن لوگ اللہ کے سامنے اس حال میں کھڑے ہوں گے کہ پسینہ ان کے آدھے کانوں تک ہو گا۔" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2422]
وضاحت:
1؎:
جس دن لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
(المطففین: 6)
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے: «يوم يقوم الناس لرب العالمين» " جس دن لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے " (سورۃ المطففین: ۶) کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: " لوگ اس طرح کھڑے ہوں گے کہ نصف کان تک اپنے پسینے میں غرق ہوں گے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4278]
فوائد و مسائل:
(1)
قیامت کے دن سورج بہت قریب ہوگا۔
جس کی وجہ سے بہت پسینہ آئے گا۔
لیکن یہ پسینہ اپنے اپنے گناہوں کے مطابق کم زیادہ ہوگا۔
(2)
بعض نیک لوگ عرش کے سائے تلے ہوں گے۔
اس وقت عرش کےسائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔
(3)
عرش کے سائے کا شرف حاصل کرنے والے افراد کی تفصیل ایک حدیث میں اس طرح بیان کی گئی ہے: انصاف کرنے والا حکمران، اللہ کی عبادت میں مشغول رہنے والا جوان، مسجدوں سے محبت رکھنے والا (نمازی)
، محض اللہ کی رضا کےلئے کسی مومن سے محبت رکھنے والا، بدکاری کی دعوت رد کرکے اپنی پاک دامنی کی حفاظت کرنے والا، چھپا کر صدقہ کرنے والا، تنہائی میں اللہ کو یاد کر کے (اللہ کے سامنے عجزو انکسار کااظہار کرتے ہوئے)
اشک بار ہوجانے والا، دیکھئے: (صحیح البخاري، الذکاۃ، باب الصدقة بالیمین، حدیث 1423)