شعب الایمان — حدیث نمبر 2528
باب: وضو کی فضیلت۔
فضل الوضوء
حدیث نمبر: 2528
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ السَّكْسَكِيِّ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ يُقَالُ لَهُ السُّنِّيُّ فَقَالَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَوْحَى إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ : إِذَا أَصَابَتْكَ مُصِيبَةٌ وَأَنْتَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ فَلَا تَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَكَ " ، ثُمَّ ذَكَرَ الصَّدَقَةَ فَقَالَ : " يَدْفَعُ بِهَا سَبْعِينَ بَابًا مِنَ السُّوءِ " ، قَالَ قُلْتُ : وَمِنَ النَّارِ ؟ قَالَ : " وَمِنَ النَّارِ " .ترجمہ
یزید سکسکی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اہلِ کتاب کے ایک آدمی کے پاس گیا جسے سنّی کہا جاتا تھا، تو اس نے کہا: ”اللہ عزوجل نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی: جب تجھے کوئی مصیبت پہنچے اور تو بے وضو ہو تو پھر اپنے آپ ہی کو ملامت کرنا۔“ پھر اس نے صدقے کا ذکر کیا اور کہا: ”اس کے ذریعے سے برائی کے ستر دروازے ٹل جاتے ہیں۔“ میں نے پوچھا: ”اور آگ سے بھی؟“ اس نے کہا: ”ہاں، اور آگ سے بھی۔“