شعب الایمان — حدیث نمبر 25
باب: اس بات کی دلیل کہ ایمان اور اسلام مطلق طور پر ایک ہی دین کے دو نام ہیں۔
باب الدليل على أن الإيمان والإسلام على الإطلاق عبارتان عن دين واحد
حدیث نمبر: 25
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، سَمِعَ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ يُخْبِرُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا أَسْلَمَ الْعَبْدُ فَحَسُنَ إِسْلَامُهُ يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ كُلُّ حَسَنَةٍ زَلَفَهَا ، وَكُفِّرَ عَنْهُ كُلُّ سَيِّئَةٍ زَلَفَهَا ، وَكَانَ فِي الْإِسْلَامِ مَا كَانَ الْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةٍ وَالسَّيِّئَةُ بِمِثْلِهَا ، أَوْ يَمْحُوهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ " .ترجمہ
عطاء بن یسار رحمہ اللہ نے نبی کریم ﷺ سے (مرسلاً) بیان کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی بندہ اسلام لائے اور اس کا اسلام اچھا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی ہر وہ نیکی قبول فرما لیتا ہے جو اس نے پہلے کی تھی، اور اس کی ہر وہ برائی مٹا دی جاتی ہے جو اس نے پہلے کی تھی، اور اسلام (لانے) کے بعد معاملہ یہ ہوتا ہے کہ ایک نیکی کا ثواب دس گنا سے سات سو گنا تک ہوتا ہے اور برائی کا بدلہ اس کے برابر ہوتا ہے، یا اللہ عزوجل اسے مٹا دیتا ہے۔“