حدیث نمبر: 2493
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَا حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمُعَةُ وَأَدَاءُ الْأَمَانَةِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ " قُلْتُ : وَمَا أَدَاءُ الْأَمَانَةِ ؟ قَالَ : " الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ " .
لَفْظُ إِبْرَاهِيمَ ، وَزَادَ ابْنُ ابْنِ جَابِرٍ : " فَإِنَّ تَحْتَ كُلِّ شَعْرَةٍ جَنَابَةً " .
ترجمہ

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پانچوں نمازیں، جمعہ اور ادائے امانت، ان (گناہوں) کا کفارہ ہیں جو ان کے درمیان (سرزد ہوئے) ہوں۔“ میں نے عرض کیا: ”ادائے امانت کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جنابت سے غسل کرنا۔“
یہ ابراہیم رحمہ اللہ کے الفاظ ہیں، اور ابن جابر رحمہ اللہ نے یہ اضافہ کیا: ”کیونکہ ہر بال کے نیچے جنابت ہوتی ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العشرون من شعب الايمان وهو باب في الطهارات / حدیث: 2493
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2748
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن ابن ماجه 598) , شیخ زبیر علی زئی: حسن (سنن ابن ماجه 598) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: كسابقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 264) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) برقم: 598، والطبراني فى (الكبير) برقم: 3989»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 598

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 598 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ہر بال کے نیچے جنابت ہے۔`
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " روزانہ پانچوں نمازیں، ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک، اور امانت کی ادائیگی ان کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہیں "، میں نے پوچھا: امانت کی ادائیگی سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " غسل جنابت، کیونکہ ہر بال کے نیچے جنابت ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 598]
اردو حاشہ: (1)
جنابت کے غسل کو امانت کی ادائیگی سے تعبیر کیا گیا ہے ’’یعنی جیسے امانت صاحبِ امانت کو ادا کرنا ضروری ہے ’’ایسے ہی جنابت کا غسل بھی نہایت ضروری ہے کیونکہ غسل کے بغیر جنابت کی ناپاکی زائل نہیں ہوگی۔

(2)
جن اعمال کی بابت کہا گیا ہے کہ وہ کفارہ بن جاتے ہیں تو ان سے مراد صغیرہ گناہ ہیں کیونکہ کبیرہ گناہ کسی عمل سے نہیں بلکہ خالص توبہ سے معاف ہوتے ہیں یا اللہ تعالی کی خصوصی رحمت سے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 598 سے ماخوذ ہے۔