شعب الایمان — حدیث نمبر 2481
باب: وضو کی فضیلت۔
فضل الوضوء
. . . . ، . . . . . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ التَّغْلَبِيِّ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا أُمَامَةَ ، قُلْتُ : يَا أَبَا أُمَامَةَ إِنِّي لَقِيتُ رَجُلًا يُحَدِّثُنِي عَنْكَ أَنَّكَ حَدَّثْتَهُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُسْبِغُ الْوُضُوءَ ، ثُمَّ يَمْشِي إِلَى الصَّلَاةِ جَمَاعَةً إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ مَا مَشَتْ رِجْلَاهُ ، وَقَبَضَتْ عَلَيْهِ يَدَاهُ ، وَاسْتَمَعَتْ إِلَيْهِ أُذُنَاهُ ، وَنَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ ، وَنَطَقَ بِهِ لِسَانُهُ ، وَحَدَّثَتْهُ نَفْسُهُ "
قُلْتُ : أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَحَلَفَ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَقَدْ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَا أُحْصِيهِ .ابومسلم تغلبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو ان سے کہا: ”اے ابوامامہ! میں ایک آدمی سے ملا ہوں جو آپ کے حوالے سے مجھے بیان کرتا ہے کہ آپ نے اسے بتایا کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی اچھی طرح مکمل وضو کرتا ہے، پھر جماعت کے ساتھ نماز کے لیے چل پڑتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس دن اس کے وہ سب گناہ معاف فرما دیتا ہے جو اس کے دونوں پاؤں چل کر، دونوں ہاتھوں نے پکڑ کر، دونوں کانوں نے سن کر، دونوں آنکھوں نے دیکھ کر، زبان نے بول کر اور دل نے سوچ کر کیے ہوں۔“
میں نے پوچھا: ”کیا آپ نے یہ بات خود اللہ کے نبی ﷺ سے سنی ہے؟“ تو انہوں نے اس اللہ کی قسم کھائی جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے (اتنا کچھ) سنا ہے جسے میں شمار نہیں کر سکتا۔“
• أبان بن عبد الله بن أبي حازم بن صخر، البجلي، الأحصي، الكوفي. صدوق في حفظه لين. من السابعة (٤).
• أبو مسلم الثعلبي ذكره ابن أبي حاتم في "الجرح والتعديل" (٩/ ٤٣٦) ولم يبين حاله.