حدیث نمبر: 2469
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ : سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ يُحَدِّثُ أَبَا بُرْدَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ أَتَمَّ الْوُضُوءَ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَالصَّلَوَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ غُنْدَرٍ وَغَيْرِهِ عَنْ شُعْبَةَ .
وَأَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ مِسْعَرٍ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ حُمْرَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَطَهَّرُ فَيُتِمُّ الطُّهُورَ الَّذِي كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ ، فَصَلَّى هَذِهِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ إِلَّا كَانَتْ كَفَّارَاتٍ لِمَا بَيْنَهَا "
ترجمہ

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے وضو کو اس طرح مکمل کیا جیسے اللہ عزوجل نے اسے حکم دیا ہے تو (پانچوں) نمازیں اپنے درمیانی (وقفے کے) گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے غندر وغیرہ کی روایت سے، شعبہ سے نقل کیا ہے۔
اور انہوں نے اسے مسعر کی روایت سے، وہ جامع بن شداد سے، وہ حمران سے، وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی ﷺ سے بھی نقل کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی مسلمان طہارت حاصل کرے اور اس طہارت کو مکمل کرے جو اللہ نے اس پر لکھ دی (فرض کی) ہے، پھر ان پانچوں نمازوں کو ادا کرے تو یہ نمازیں اپنے درمیانی (وقفے کے) گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العشرون من شعب الايمان وهو باب في الطهارات / حدیث: 2469
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2725
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 247) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 158، 162، 1832، 6069، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 231، وأبو داود فى (سننه) برقم: 106، والنسائي فى (سننه) برقم: 85، 116، 145، 856، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 285، 459، وأحمد فى (مسنده) برقم: 420، 432، 461، 485، 491، 505، 518، والدارمي فى (مسنده) برقم: 693، والبزار فى (مسنده) برقم: 377، 409، 418، 435، 436، 437، 441، 442، 443، 349، 378، 411، 432، 809، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 34، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 542، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2، 151، 158، 167، 1489، والدارقطني فى (سننه) برقم: 17، 10، 11، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 304، 5655، 6779، والطبراني فى (الصغير) برقم: 723، 624، 902، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1043، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 180»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 145 | صحيح مسلم: 231 | سنن ابن ماجه: 459

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 231 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حمران بن ابان بیان کرتے ہیں: میں عثمان ؓ کے وضو کے لیے پانی رکھا کرتا تھا، وہ ہر دن کچھ پانی سے غسل فرماتے تھے۔ عثمان ؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس نماز سے (مسعر نے کہا: میرا خیال ہے عصر مراد ہے) سلام پھیرنے کے بعد کہا: ’’میں نہیں جانتا تم سے کچھ بیان کروں یا چپ رہوں؟‘‘ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولؐ! اگر بہتری و بھلائی کی بات ہے، تو ہمیں بتا دیجیے! اور اگر کچھ اور ہے، تو اللہ اور اس کا رسول ؐہی بہتر... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:546]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
: (1)
نُطْفَةٌ﷩: تھوڑا سا پانی۔
(2)
يُفِيضُ عَلَيْهِ: اپنے اوپر بہاتے، یعنی غسل کرتے۔
(3)
مَا أَدْرِي: میں فیصلہ نہیں کر پایا، کہ اس بات کو بیان کرنا مفید ہے یا نہیں، پھر آپ ﷺنے یہی بہتر سمجھا، کہ طہارت و نماز کی ترغیب و تشویق کے لیے اس کو بیان کر دیا جائے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 546 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 459 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق وضو کرنے کا بیان۔`
عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق کامل وضو کیا، تو اس کی فرض نماز ایک نماز سے دوسری نماز تک کے درمیان ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہیں۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 459]
اردو حاشہ:
فلئدہ: اس قسم کی احادیث سے یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ نمازی جتنے بھی گناہ کرتا رہے کوئی حرج نہیں کیونکہ نماز کے آداب اور خشوع وخضوع میں کمی سے گناہوں کی معافی میں بھی کمی آجاتی ہے۔
اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی برے گناہ کی وجہ سے نماز کی توفیق ہی نہ حاصل رہے بلکہ بعض اوقات نماز اتنی ناقص ہوتی ہے کہ اس کی وجہ سے انسان اللہ تعالی كا قرب حاصل کرنے کے بجائے اللہ تعالی کو مزید ناراض کرلیتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 459 سے ماخوذ ہے۔