شعب الایمان — حدیث نمبر 2465
باب: وضو کی فضیلت۔
فضل الوضوء
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جُنَاحُ بْنُ نَذِيرِ بْنِ جُنَاحٍ الْقَاضِي بِمَكَّةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ قَالَ : إِنِّي لَجَالِسٌ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ إِذْ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ ثُمَّ أَتَاهُ لِيُعَلِّمَهُ . قَالَ فَدَعَا عُثْمَانُ بِطَهُورٍ ثُمَّ قَالَ : لَقَدْ أَرَدْتُ أَنْ أُحَدِّثَكُمْ حَدِيثًا ثُمَّ بَدَا لِي أَلَّا أَفْعَلُ ، فَقَالَ لَهُ الْحَكَمُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ : حَدِّثْنَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، فَإِنْ يَكُ خَيْرًا نُسَارِعُ فِيهِ ، وَإِمَّا غَيْرُ ذَلِكَ فَنَكُفَّ عَنْهُ فَقَالَ : كُنْتُ جَالِسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَأَتَاهُ الْمُؤَذِّنُ يُؤْذِنُهُ كَمَا أَتَانِي لِيُؤْذِنُنِي ، فَدَعَا بِطَهُورٍ ثُمَّ قَالَ : " مَا مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَتَطَهَّرُ فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ ثُمَّ يَقُومُ إِلَى الصَّلَاةِ إِلَّا كَانَتْ صَلَاتُهُ تِلْكَ كَفَّارَةٌ لِمَا قَبْلَهَا مِنَ الْخَطَايَا " .حمران بن ابان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ مؤذن نے اذان دی، پھر وہ آپ کے پاس نماز کی اطلاع دینے آیا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کا پانی منگوایا، پھر فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا تھا کہ تمہیں ایک حدیث سناؤں، پھر مجھے مناسب معلوم ہوا کہ نہ سناؤں۔“ تو حکم بن ابی العاص رحمہ اللہ نے ان سے کہا: ”اے امیرالمومنین! آپ ہمیں بیان کیجیے، اگر وہ خیر کی بات ہوئی تو ہم اس کی طرف لپکیں گے، اور اگر کچھ اور ہوئی تو ہم اس سے رک جائیں گے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں ایک دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ آپ ﷺ کے پاس مؤذن اطلاع دینے آیا، جیسے وہ میرے پاس مجھے اطلاع دینے آیا ہے، تو آپ ﷺ نے وضو کا پانی منگوایا، پھر فرمایا: ”جو بھی مسلمان آدمی وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر نماز کے لیے کھڑا ہو، تو اس کی وہ نماز ان گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے جو اس سے پہلے ہوئے ہوں۔“
• شيبان هو ابن عبد الرحمن، مر.
• موسى بن طلحة بن عبيد الله التيمي، أبو عيسى، أو أبو محمد المدني (م ١٠٣ هـ). ثقة جليل. من الثانية (ع).