شعب الایمان — حدیث نمبر 2461

باب: وضو کی پابندی اور اسے کامل طور پر کرنا۔

المحافظة على الوضوء وإسباغه

حدیث نمبر: 2461
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَدَعَا بِلَالًا فَقَالَ : " يَا بِلَالُ بِمَ سَبَقْتَنِي إِلَى الْجَنَّةِ ؟ دَخَلْتُ الْبَارِحَةَ فَسَمِعَتْ خَشْخَشَتَكَ أَمَامِي " فَقَالَ بِلَالٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَذَّنْتُ قَطُّ إِلَّا صَلَّيْتُ رَكْعَتَيْنِ ، وَلَا أَصَابَنِي حَدَّثٌ قَطُّ إِلَّا تَوَضَّأْتُ عِنْدَهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بِهَذَا " .
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن صبح کے وقت رسول اللہ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: ”اے بلال! تم کس عمل کی وجہ سے جنت میں مجھ سے آگے بڑھ گئے؟ میں گزشتہ رات جنت میں داخل ہوا تو اپنے آگے تمہاری آہٹ سنی۔“ تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے جب بھی اذان دی تو دو رکعت نماز ضرور پڑھی، اور جب بھی مجھے حدث لاحق ہوا تو اسی وقت وضو کر لیا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسی (عمل) کی وجہ سے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العشرون من شعب الايمان وهو باب في الطهارات / حدیث: 2461
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2717
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، التعليق الرغيب (1 / 99) (سنن الترمذي 3689) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (1326) (سنن الترمذي 3689) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 242) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 3689، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22487، 22531، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1220، 5296، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1209، والطبراني فى (الكبير) برقم: 1012، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 1012»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3689

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3689 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´عمر بن خطاب رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان`
بریدہ رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک دن) صبح کی تو بلال رضی الله عنہ کو بلایا اور پوچھا: " بلال! کیا وجہ ہے کہ تم جنت میں میرے آگے آگے رہے؟ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میں جنت میں داخل ہوا ہوں اور اپنے آگے تمہاری کھڑاؤں کی آواز نہ سنی ہو، آج رات میں جنت میں داخل ہوا تو (آج بھی) میں نے اپنے آگے تمہارے کھڑاؤں کی آواز سنی، پھر سونے کے ایک چوکور بلند محل پر سے گزرا تو میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے؟ فرشتوں نے بیان کیا کہ یہ ایک عرب آدمی کا ہے، تو میں نے کہا: میں (بھی) عرب ہوں، بتاؤ یہ کس کا ہے؟ ت۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3689]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
وضو کے بعد دو رکعت نفل کی پابندی سے ادائیگی کی برکت سے بلال کو یہ مرتبہ حاصل ہوا، یا ایک خصلت وضوء ٹوٹتے وضوء کر لینا یعنی ہمیشہ باوضو رہنا، دوسری خصلت: ہر وضوء کے بعد دو رکعت بطورتحیۃ الوضوء کے پڑھنا، ان دونوں خصلتوں کی برکت سے ان کو یہ مرتبہ حاصل ہوا، اس حدیث سے جہاں یہ معلوم ہوا کہ ہمیشہ باوضوء رہنا بڑے اجروثواب کا کام ہے، وہیں اس سے بلال کی فضیلت اور دنیا ہی میں جنت کی خوشخبری کا پتا چلا اور عمر رضی اللہ عنہ کے لیے سونے کے محل سے ان کی فضیلت ثابت ہوئی۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3689 سے ماخوذ ہے۔