حدیث نمبر: 2451
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْبِرْتِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ بِالنَّهَارِ وَيَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ وَهُوَ يُصَلِّي فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : " مَنْ ذَا ؟ " فَقَالَ رَجُلٌ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ! هَذَا رَجُلٌ لَا يَعْقِلُ . فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ : " تَقُولُ لِرَجُلٍ يَقْرَأُ كِتَابَ اللَّهِ : لَا يَعْقِلُ " ثُمَّ قَالَ لِلرَّجُلِ : " إِنَّ صَلَاةَ النَّهَارِ لَا يُجْهَرُ فِيهَا " .
ترجمہ

سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو دن کے وقت نماز پڑھتے ہوئے بلند آواز سے قرآن پڑھتے سنا تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ ایک آدمی نے کہا: اے ابو عبد الرحمن! یہ ایسا آدمی ہے جسے عقل نہیں۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا: ”تم ایک ایسے آدمی کے بارے میں جو اللہ کی کتاب پڑھ رہا ہے کہتے ہو کہ اسے عقل نہیں؟“ پھر (نماز پڑھنے والے) آدمی سے فرمایا: ”دن کی نماز میں بلند آواز سے قراءت نہیں کی جاتی۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 2451
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2707
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 235) . »