شعب الایمان — حدیث نمبر 2449
باب: فصل: قرآن کی جگہ کو روشن رکھنا۔
فصل في تنوير موضع القرآن
حدیث نمبر: 2449
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، " أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَرَضَ لِمَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ أَلْفَيْنِ أَلْفَيْنِ .
قَالَ سَالِمٌ : " وَكَانَ أَبِي مِمَّنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَأَعْطَاهُ فَلَمْ يَأْخُذْ " .ترجمہ
سالم بن ابی الجعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہر اس شخص کے لیے جس نے قرآن پڑھا ہوا تھا دو دو ہزار (درہم) کا وظیفہ مقرر کیا۔
سالم رحمہ اللہ نے کہا: ”میرے والد بھی ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے قرآن پڑھا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں (وظیفہ) دیا تو انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔“