حدیث نمبر: 2434
أَخْبَرَنَا الشَّيْخُ أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بُدَيْلٍ الْعُقَيْلِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى أَهْلِينَ مِنَ النَّاسِ " قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ : وَمَنْ هُمْ ؟ قَالَ : " أَهْلُ الْقُرْآنِ هُمْ أَهْلُ اللَّهِ وَخَاصَّتُهُ " .
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُدَيْلٍ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ خُرَّزَاذَ الْأَنْطَاكِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُبَارَكٍ ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ .
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ الْعُقَيْلِيُّ جَمِيعًا ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسٍ فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک لوگوں میں سے اللہ تعالیٰ کے کچھ اپنے لوگ ہیں۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن والے، وہی اللہ کے اہل اور اس کے خاص بندے ہیں۔“
اسی طرح اسے عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ نے بھی عبدالرحمن بن بدیل سے روایت کیا ہے۔
اور (دوسری سند سے) عبدالرحمن بن بدیل بن میسرہ العقیلی اپنے والد کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔
ابوبکر کہتے ہیں: اور (تیسری سند سے) عبدالرحمن بن بدیل بن میسرہ العقیلی دونوں (سندوں میں) اپنے والد سے، وہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، پھر اسی کے مثل حدیث ذکر کی۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 2434
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2688
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 215) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن (سنن ابن ماجه 215) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 226) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) برقم: 215، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11883، والدارمي فى (مسنده) برقم: 3326، والبزار فى (مسنده) برقم: 7369»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 215
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الرحمن بن بديل بن محسرة العقيلي، البصري. لا بأس به. من الثامنة (س ق). وفي النسختين "عبد الرحمن بن يزيد" محرفًا.
• وأبوه بديل بن ميسرة (م ١٢٥ أ و١٣٠ هـ). ثقة. من الخامسة (م- ٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 215 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قرآن سیکھنے اور سکھانے والوں کے فضائل و مناقب۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " لوگوں میں سے کچھ اللہ والے ہیں "، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " وہ قرآن پڑھنے پڑھانے والے ہیں، جو اللہ والے اور اس کے نزدیک خاص لوگ ہیں " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 215]
اردو حاشہ: (1)
قرآن والے یعنی قرآن پڑھنے والے، یاد کرنے والے، احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے اس کا فہم حاصل کرنے والے، اس پر عمل کرنے والے، اور اس کی تبلیغ کرنے والے، یہ سب قرآن والوں میں شامل ہیں۔

(2)
قرآن کے ساتھ تعلق رکھنے والے اللہ کے خاص بندے اور اس کے مقرب ہیں، لہذا قیامت اور جنت میں بھی ان پر خصوصی انعامات ہوں گے۔
اور یہ بہت بڑا شرف ہے کہ اللہ نے انہیں اپنے قرار دیا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 215 سے ماخوذ ہے۔