شعب الایمان — حدیث نمبر 2417
باب: فصل: مصحف کی قدر و منزلت بڑھانا اور اس کی تحریر کو کشادہ رکھنا۔
فصل في تفخيم قدر المصحف وتفريج خطه
فَصْلٌ فِي تَفْخِيمِ قَدْرِ الْمُصْحَفِ وَتَفْرِيجِ خَطِّهِ
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شَدَّادٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، أَخْبَرَنِي أَبُو حَكِيمَةَ الْعَبْدِيُّ قَالَ : أَتَى عَلَيَّ عَلِيٌّ وَأَنَا كَاتِبٌ مُصْحَفًا فَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَى كِتَابِي فَقَالَ : " أَجْلِ قَلَمَكَ . " فَقَطَطْتُ مِنْ قَلَمِي ثُمَّ جَعَلْتُ أَكْتُبُ .
فَقَالَ : " نَعَمْ نَوِّرْهُ كَمَا نَوَّرَهُ اللَّهُ " .
قَالَ : وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ " كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَكْتُبَ الْمُصْحَفَ فِي الشَّيْءِ الصَّغِيرِ " .
قَالَ وَحَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يُصَغَّرَ الْمُصْحَفُ وَالْمَسْجِدُ فَيُقَالُ مُصَيْحِفٌ وَمُسَيْجِدٌ .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : " وَهَذَا فِي اللَّفْظِ " .ابو حکیمہ عبدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور میں اس وقت مصحف لکھ رہا تھا، وہ میری تحریر کو دیکھنے لگے اور فرمایا: ”اپنے قلم کو موٹا کر لو۔“ چنانچہ میں نے اپنا قلم تراشا، پھر لکھنے لگا۔ تو انہوں نے فرمایا: ”ہاں، اسے روشن (واضح) کر کے لکھو جیسے اللہ نے اسے روشن کیا ہے۔“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ”مصحف کو کسی چھوٹی چیز میں لکھنے کو ناپسند کرتے تھے۔“
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ مصحف اور مسجد کی تصغیر کی جائے، یعنی ”مُصَیْحِف“ اور ”مُسَیْجِد“ کہا جائے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اور یہ (کراہت) لفظ کے بارے میں ہے۔“
• عبد الملك بن شداد الأزدي.
• عبيد الله بن سليمان العبدي. ثقة. من السابعة (عخ) وفي النسختين "عبد العزيز بن سليمان" مصحفًا.
• أبرحكيمة العبدي.