شعب الایمان — حدیث نمبر 2392

باب: فصل: مسجدوں اور بازاروں میں اس غرض سے قرآن نہ پڑھنا کہ کچھ دیا جائے اور اس کے ذریعے کھایا جائے۔

فصل في ترك قراءة القرآن في المساجد والأسواق ليعطى وليستأكل به

حدیث نمبر: 2392
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الزَّاهِدُ الْبُخَارِيُّ قَدْ مَرَّ عَلَيْنَا حَاجًّا ، حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حَمْدَوَيْهِ الْفَقِيهُ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَخْبَرَنِي أَبُو إِيَاسٍ مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ قَالَ : كُنْتُ نَازِلًا عَلَى عَمْرِو بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ فَلَمَّا حَضَرَ رَمَضَانُ جَاءَهُ رَجُلٌ بِأَلْفَيْ دِرْهَمٍ مِنْ قِبَلِ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَ : إِنَّ الْأَمِيرَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ ، وَيَقُولُ : إِنَّا لَمْ نَدَعْ قَارِئًا شَرِيفًا إِلَّا وَقَدْ وَصَلَ إِلَيْهِ مِنَّا مَعْرُوفٌ فَاسْتَعِنْ بِهَاتَيْنِ عَلَى نَفْسِكَ شَهْرَكَ هَذَا ، فَقَالَ عَمْرٌو : اقْرَأْ عَلَى الْأَمِيرِ السَّلَامَ وَقُلْ لَهُ : " إِنَّا وَاللَّهِ مَا قَرَأْنَا الْقُرْآنَ نُرِيدُ بِهِ الدُّنْيَا ، وَرَدَّ عَلَيْهِ " .
ترجمہ

ابو ایاس معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں عمرو بن نعمان بن مقرن رحمہ اللہ کے ہاں مہمان ٹھہرا ہوا تھا، جب رمضان آیا تو ان کے پاس مصعب بن زبیر رحمہ اللہ کی طرف سے ایک آدمی دو ہزار درہم لے کر آیا اور کہنے لگا: ”امیر آپ کو سلام کہتے ہیں اور فرماتے ہیں: ہم نے کسی معزز قاری کو نہیں چھوڑا مگر یہ کہ ہماری طرف سے اس تک کچھ نہ کچھ بھلائی پہنچی ہے، لہٰذا ان دونوں ہزار کے ذریعے اپنے اس مہینے میں اپنی ضروریات پوری کیجیے۔“ تو عمرو رحمہ اللہ نے کہا: ”امیر کو میرا سلام کہنا اور ان سے کہنا: ‘اللہ کی قسم! ہم نے قرآن اس لیے نہیں پڑھا کہ اس کے ذریعے دنیا چاہیں۔’“ اور وہ رقم اسے لوٹا دی۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 2392
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2633
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لم أجد ترجمة لشيخ المؤلف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لم أجد ترجمة لشيخ المؤلف (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 199) . »
«أخرجه ابن أبي شيبة فى (مصنفه) 10/ 481»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الله بن الوليد بن عبد الله بن مغفل المزني. ثقة. من السابعة (ت س).
• عمر بن أيوب ذكره ابن حبان في "الثقات" (٧/ ١٧٢).