شعب الایمان — حدیث نمبر 236
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پانچویں شاخ: اس بات کا باب کہ تقدیر کی بھلائی اور برائی اللہ عزوجل کی طرف سے ہے۔
الخامس من شعب الإيمان ، وهو باب في القدر خيره وشره من الله عز وجل
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبُوشَنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ جَابَانَ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ حَجَرِ بْنِ قَيْسٍ الْمَدَرِيُّ قَالَ : بِتُّ عِنْدَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ يَقْرَأُ فَمَرَّ بِهَذِهِ الْآيَةِ : ( أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ ) قَالَ : " بَلْ أَنْتَ يَا رَبُّ ثَلَاثًا " ، ثُمَّ قَرَأَ : ( أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ ) قَالَ : " بَلْ أَنْتَ يَا رَبُّ ، بَلْ أَنْتَ يَا رَبُّ ، بَلْ أَنْتَ يَا رَبُّ " ، ثُمَّ قَرَأَ : ( أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ ) قَالَ : " بَلْ أَنْتَ يَا رَبُّ ثَلَاثًا " ، ثُمَّ قَرَأَ : ( أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ أَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ ) قَالَ : " بَلْ أَنْتَ يَا رَبُّ ثَلَاثًا " .حجر بن قیس مدری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ہاں رات گزاری تو میں نے سنا کہ وہ رات کی نماز میں قراءت کر رہے تھے، چنانچہ جب وہ اس آیت پر پہنچے: ﴿أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ﴾ (کیا تم نے غور کیا اس (نطفے) پر جو تم ٹپکاتے ہو؟ کیا تم اسے پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں؟) تو انہوں نے تین بار کہا: ”بلکہ اے میرے رب! تو ہی (پیدا کرنے والا) ہے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ﴿أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ﴾ (کیا تم نے غور کیا اس پر جو تم کاشت کرتے ہو؟ کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں؟) تو کہا: ”بلکہ اے میرے رب! تو ہی ہے، بلکہ اے میرے رب! تو ہی ہے، بلکہ اے میرے رب! تو ہی ہے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ﴿أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ﴾ (کیا تم نے غور کیا اس پانی پر جو تم پیتے ہو؟ کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے یا ہم اتارنے والے ہیں؟) تو تین بار کہا: ”بلکہ اے میرے رب! تو ہی ہے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ﴿أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ أَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ﴾ (کیا تم نے غور کیا اس آگ پر جو تم سلگاتے ہو؟ کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں؟) تو تین بار کہا: ”بلکہ اے میرے رب! تو ہی ہے۔“
• أبو الوليد هو حسان بن محمد بن أحمد النيسابوري، الفقيه، مر.
• أبو عبد الله البوشنجي، وفي النسخ "أبو عبد الله مرسى" وهو محمد بن سعيد وقد مرت ترجمته.
• بشر بن جابان كذا هنا وفي "السنن الكبرى" للمؤلف، وذكره ابن أبي حاتم في "الجرح والتعديل" (٤/ ٣٣١) والمزي في "تهذيب الكمال" (٥/ ٤٧٥)، وابن حجر في "تهذيب التهذيب" (٢/ ٢١٥) فقالوا: شداد بن جابان، ولم يذكر ابن أبي حاتم فيه جرحًا ولا تعديلًا.
• وحجر بن قيس المدري الهمداني. قال العجلي: تابعي ثقة، وكان من خيار التابعين. وذكره ابن حبان في الثقات. وقي "التقريب": ثقة، من الثالثة. (د س ق). وفي المطبوعة "صقر".