شعب الایمان — حدیث نمبر 2357
باب: فصل: قرآن کو اپنی دولت سمجھنا اور اس پر خوش ہونا۔
فصل في التكثير بالقرآن والفرح به
حدیث نمبر: 2357
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ ) .
قَالَ : " بِكِتَابِ اللَّهِ وَالْإِسْلَامِ هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عز وجل کے فرمان ﴿قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ﴾ (آپ کہہ دیجیے کہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت پر، پس اسی پر انہیں خوش ہونا چاہیے، یہ اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں) کے بارے میں مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی کتاب اور اسلام (پر خوش ہونا چاہیے)، یہ اس مال و دولت سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔“