شعب الایمان — حدیث نمبر 2352
باب: فصل: قرآن کو اپنی دولت سمجھنا اور اس پر خوش ہونا۔
فصل في التكثير بالقرآن والفرح به
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحْرِزٌ أَبُو رَجَاءٍ الشَّامِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو : " مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَكَأَنَّمَا اسْتُدْرِجَتِ النُّبُوَّةُ بَيْنَ جَنْبَيْهِ ، إِلَّا أَنَّهُ لَا يُوحَى إِلَيْهِ . وَمَنْ أُعْطِيَ الْقُرْآنَ فَظَنَّ أَنَّ أَحَدًا أُعْطِيَ أَفْضَلَ مِمَّا أُعْطِيَ فَقَدْ حَقَّرَ مَا عَظَّمَ اللَّهُ ، وَعَظَّمَ مَا حَقَّرَ اللَّهُ ، وَلَيْسَ يَنْبَغِي لِحَامِلِ الْقُرْآنِ أَنْ يَحِدَّ فِيمَنْ يُحِدُّ ، وَلَا يَجْهَلَ فِيمَنْ يَجْهَلُ ، وَلَكِنْ لِيَعْفُ وَلْيَصْفَحْ لِحَقِّ الْقُرْآنِ " .
هَكَذَا جَاءَ مَوْقُوفًا .سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جس نے قرآن پڑھا، گویا نبوت اس کے دونوں پہلوؤں کے درمیان کھینچ کر رکھ دی گئی، فرق صرف یہ ہے کہ اس کی طرف وحی نہیں کی جاتی۔ اور جسے قرآن عطا کیا گیا، پھر اس نے گمان کیا کہ کسی اور کو اس سے بہتر چیز دی گئی ہے تو اس نے اس چیز کو حقیر جانا جسے اللہ نے عظمت دی، اور اس چیز کو بڑا جانا جسے اللہ نے حقیر ٹھہرایا۔ اور قرآن کے حامل کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ غصہ کرنے والوں کے ساتھ غصہ کرے اور نہ یہ مناسب ہے کہ جہالت کرنے والوں کے ساتھ جہالت کرے، بلکہ وہ قرآن کے حق کی خاطر معاف کر دے اور درگزر کرے۔“
اسی طرح یہ روایت موقوف آئی ہے۔
• محرز بن عبد الله الجزري، أبو رجاء، مولى هشام بن عبد الملك. صدوق يدلس. من السابعة (بخ ق).
• إسماعيل بن عبيد الله بن أبي المهاجر، ثقة. ولكن يروي عنه إسماعيل بن رافع وقد روى هذا الأثر من طريقه عن إسماعيل بن عبيد الله، فلا أدري هل سقط من الإسناد أو أدرك أبو رجاء ابن أبي المهاجر فرواه عنه.