شعب الایمان — حدیث نمبر 2340
باب: فصل: قرآن سے شفا حاصل کرنا۔
فصل في الاستشفاء بالقرآن
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَمِّي أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّي فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْأَرْضِ ، فَلَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ ، فَتَنَاوَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَعْلِهِ ، فَقَتَلَهَا ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : " لَعَنَ اللَّهُ الْعَقْرَبَ ، مَا تَدَعُ مُصَلِّيًا وَلَا غَيْرَهُ أَوْ نَبِيًّا أَوْ غَيْرَهَ ، ثُمَّ دَعَا بِمِلْحٍ وَمَاءٍ ، فَجَعَلَهُ فِي إِنَاءٍ ، ثُمَّ جَعَلَ يَصُبُّهُ عَلَى إِصْبَعَهِ حَيْثُ لَدَغَتْهُ ، وَيَمْسَحُهَا وَيُعَوِّذُهَا بِالْمُعَوِّذَتَيْنِ .
" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ وَلَمْ يَذْكُرْ تَنَاوُلَهَا بِالنَّعْلِ قَالَ : ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ وَمِلْحٍ وَجَعَلَ يَمْسَحُ عَلَيْهَا وَيَقْرَأُ ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ) وَ ( قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ) وَ ( قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ) .سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات رسول اللہ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے کہ آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ زمین پر رکھا تو اسے ایک بچھو نے ڈس لیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنا جوتا اٹھا کر اسے مار ڈالا۔ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اللہ بچھو پر لعنت کرے، یہ نہ نمازی کو چھوڑتا ہے نہ کسی اور کو، یا (فرمایا) نہ نبی کو چھوڑتا ہے نہ کسی اور کو۔“ پھر آپ ﷺ نے نمک اور پانی منگوایا، اسے ایک برتن میں ملایا، پھر اسے اپنی اس انگلی پر ڈالنے لگے جہاں بچھو نے ڈسا تھا، اور اسے ملتے جاتے اور معوذتین پڑھ کر اس پر دم کرتے جاتے تھے۔
اور اسی طرح اسے ابن فضیل رحمہ اللہ نے مطرف سے روایت کیا ہے، مگر انہوں نے جوتے سے بچھو کو مارنے کا ذکر نہیں کیا۔ وہ کہتے ہیں: ”پھر آپ ﷺ نے پانی اور نمک منگوایا اور اس (جگہ) پر ہاتھ پھیرنے لگے اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾، ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ پڑھتے رہے۔“
• عبد الرحيم بن سليمان الكناني- أو الطائي- أبو علي الأشل، المروزي (م ١٨٧ هـ) ثقة له تصانيف. من صغار الثامنة (ع).
• مطرف هو ابن طريف الكوفي، ثقة. مر.
• محمد بن علي هو ابن الحنفية.