شعب الایمان — حدیث نمبر 234
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پانچویں شاخ: اس بات کا باب کہ تقدیر کی بھلائی اور برائی اللہ عزوجل کی طرف سے ہے۔
الخامس من شعب الإيمان ، وهو باب في القدر خيره وشره من الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ : ( لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ ) قَالَ : " لَيْسَ أَحَدٌ إِلَّا وَهُوَ يَفْرَحُ وَيَحْزَنُ ، وَلَكِنْ إِذَا أَصَابَتْهُ مُصِيبَةُ جَعَلَهَا صَبْرًا ، فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ جَعَلَهُ شُكْرًا .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " وَهَذَا يُؤَكِّدُ قَوْلَ الْحَلِيمِيِّ رَحِمَهُ اللَّهُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ : إِنَّ الْمُرَادَ بِالْحُزْنِ التَّسَخُّطُ وَالتَّفَجُّرُ ، وَالْمُرَادُ بِالْفَرَحِ فَرَحُ التَّبَذُّخِ وَالتَّكَبُّرِ " .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ﴾ کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”کوئی شخص ایسا نہیں جو خوش اور غمگین نہ ہوتا ہو، لیکن (مومن کی شان یہ ہے کہ) جب اسے کوئی مصیبت پہنچے تو اسے صبر بنا لے، اور جب کوئی بھلائی پہنچے تو اسے شکر بنا لے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ قول اس آیت کے بارے میں امام حلیمی رحمہ اللہ کی اس بات کی تائید کرتا ہے کہ حزن (غم) سے مراد اللہ کی تقدیر پر ناراضی اور بے صبری سے پھٹ پڑنا ہے، اور فرح (خوشی) سے مراد اترانے اور تکبر کرنے والی خوشی ہے۔“
• سفيان هو الثوري. والأثر أخرجه الحاكم من وجه آخر عن أبي بكر بن أبي شيبة حدثنا وكيع عن سفيان به. وقال: صحيح الإسناد وأقره الذهبي (٢/ ٤٧٩). وأخرجه الطبري في "تفسيره" (٢٧/ ٢٣٥). وعزاه السيوطي في "الدر المنثور" (٨/ ٦٢) لابن أبي شيبة وعبد بن حميد وابن المنذر والمؤلف، أيضًا.