شعب الایمان — حدیث نمبر 2338
باب: فصل: قرآن سے شفا حاصل کرنا۔
فصل في الاستشفاء بالقرآن
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ ، قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ عُمَيْلَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُ الرَّقْيَ إِلَّا بِالْمُعَوِّذَاتِ " .
وَقَدْ رُوِّينَا قَوْلَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ : " يَا عُقْبَةُ ، تَعَوَّذْ بِهِمَا ، فَمَا تَعَوَّذَ مُتَعَوِّذٌ بِمِثْلِهِمَا " .
وَرُوِّينَا عَنْهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ تَعَوَّذَ بِالْمُعَوِّذَاتِ .
وَرُوِّينَا فِي كِتَابِ الدَّعَوَاتِ دَعْوَةً بِآيَاتٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ معوذات (قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس) کے سوا کسی چیز سے دم کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔“
(مصنف کہتے ہیں:) اور ہم نے رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان بھی روایت کیا ہے جو آپ ﷺ نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عقبہ! ان دونوں کے ذریعے پناہ مانگا کرو، کیونکہ پناہ مانگنے والے نے ان جیسی کسی چیز سے پناہ نہیں مانگی۔“
اور ہم نے آپ ﷺ سے یہ بھی روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے معوذات کے ذریعے پناہ مانگی۔
اور ہم نے ”کتاب الدعوات“ میں اللہ عزوجل کی کتاب کی چند آیات کے ذریعے کی جانے والی ایک دعا بھی روایت کی ہے۔
• الركين (مصغرًا) ابن الربيع بن عميلة (بفتح المهملة) الفزاري، أبو الربيع الكوفي (م ١٣١ هـ). ثقة. من الرابعة (بغ م- ٤).
• القاسم بن حسان العامري الكوفي. مقبول. من الثالثة (د س).
• وعمه عبد الرحمن بن حرملة الكوفي. مقبول. من الثالثة أيضًا (د س). قال ابن المديني: لا أعلم روي عنه شيء إلا من هذا الطريق، ولا نعرفه من أصحاب عبد الله، وقال البخاري: لم يصح حديثه. وقال أبو حاتم: ليس بحديثه بأس. وإنما روى حديثًا واحدًا ما يمكن أن يعتبر به ولم أسمع أحدًا ينكره أو يطعن عليه "الجرح والتعديل" (٥/ ٢٢٢). وذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ١٠٢) راجع "تهذيب التهذيب" (٦/ ١٦١).
تشریح، فوائد و مسائل
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلا، اور آپ سوار تھے تو میں نے آپ کے پاؤں پہ اپنا ہاتھ رکھا، اور آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ مجھے سورۃ هود اور سورۃ یوسف پڑھا دیجئیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ کے نزدیک «قل أعوذ برب الفلق» اور «قل أعوذ برب الناس» سے زیادہ بلیغ سورت تم کوئی اور نہیں پڑھو گے۔" [سنن نسائي/كتاب الافتتاح/حدیث: 954]
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا، تو آپ نے فرمایا: " عقبہ! کہو "، میں نے عرض کیا: کیا کہوں؟ اللہ کے رسول! آپ خاموش رہے، پھر فرمایا: " عقبہ! کہو "، میں نے عرض کیا: کیا کہوں؟ اللہ کے رسول! آپ خاموش رہے، میں نے کہا: اللہ کرے آپ اسے پھر دہرائیں، آپ نے فرمایا: " عقبہ! کہو "، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا: «قل أعوذ برب الفلق» میں نے اسے پڑھا یہاں۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5440]
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ سوار تھے، میں نے اپنا ہاتھ آپ کے پاؤں پر رکھا، میں نے عرض کیا: مجھے سورۃ ہود پڑھایئے، مجھے سورۃ یوسف پڑھایئے، آپ نے فرمایا: " تم اللہ کے نزدیک «قل أعوذ برب الفلق» سے زیادہ بہتر کوئی اور سورۃ نہیں پڑھو گے۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5441]