شعب الایمان — حدیث نمبر 2331
باب: معوذتین کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص المعوذتين بالذكر
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَسْلَمَ أَبِي عِمْرَانَ التُّجِيبِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَقْرَأُ مِنْ يُوسُفَ وَسُورَةِ هُودٍ ؟ قَالَ : " يَا عُقْبَةُ! اقْرَأْ بِ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ فَإِنَّكَ لَنْ تَقْرَأَ بِسُورَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَأَبْلَغَ عِنْدَهُ مِنْهَا ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا تَفُوتَكَ فَافْعَلْ .
" لَفْظُ حَدِيثِ يَحْيَى وَفِي رِوَايَةِ اللَّيْثِ قَالَ : تَبِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ رَاكِبٌ ، فَوَضَعْتُ يَدَيَّ عَلَى قَدَمِهِ فَقُلْتُ لَهُ أَقْرَأُ مِنْ سُورَةِ هُودٍ وَمِنْ سُورَةِ يُوسُفَ! فَقَالَ : " لَنْ تَقْرَأَ بِشَيْءٍ أَبْلَغَ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ ( قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ) .سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں سورۂ یوسف اور سورۂ ہود پڑھا کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عقبہ! «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ» پڑھا کرو، کیونکہ تم اس سے بڑھ کر کوئی ایسی سورت نہیں پڑھو گے جو اللہ عزوجل کو زیادہ محبوب ہو اور اس کے نزدیک زیادہ مؤثر ہو، پس اگر تم سے ہو سکے کہ یہ (سورت) تم سے کبھی نہ چھوٹے تو ایسا ہی کرو۔“
یہ یحییٰ کی حدیث کے الفاظ ہیں، اور لیث کی روایت میں یوں ہے کہ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نبی ﷺ کے پیچھے چلا جبکہ آپ ﷺ سوار تھے، تو میں نے اپنے ہاتھ آپ ﷺ کے قدم مبارک پر رکھ دیے اور عرض کیا: ”کیا میں سورۂ ہود اور سورۂ یوسف پڑھا کروں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اللہ کے نزدیک «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ» سے بڑھ کر مؤثر کوئی چیز نہیں پڑھو گے۔“
• يزيد هو ابن حبيب المصري.
• أبو عمران هو أسلم بن يزيد، التجيبي، المصري. ثقة. من الثالثة (د ت س).