شعب الایمان — حدیث نمبر 2313
باب: سورۂ اخلاص کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص سورة الإخلاص بالذكر
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ هِلَالٍ ، عَنْ رَبِيعِ بْنِ خَثْيَمَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ؟ " فَلَمَّا أَنْ رَأَى أَنَّهُ قَدْ شَقَّ عَلَيْهِمْ قَالَ : " يَقْرَأُ اللَّهُ الْوَاحِدُ الصَّمَدُ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ . وَمَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ كَانَ لَهُ عِدْلُ نَسَمَةٍ ، وَمَنْ مَنَحَ مَنِيحَةَ وَرِقٍ أَوْ مَنِيحَةَ لَبَنٍ أَوْ هَدَى زُقَاقًا كَانَ لَهُ كَعِدْلِ نَسَمَةٍ .
قَالَ زَائِدَةُ قَالَ مَنْصُورٌ : كُلُّ وَاحِدٍ خَيْرٌ مِنْ نَسَمَةٍ .سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ دن اور رات میں تہائی قرآن پڑھ لے؟“ پھر جب آپ ﷺ نے دیکھا کہ یہ بات صحابہ پر گراں گزری ہے تو فرمایا: ”وہ ﴿اللَّهُ الْوَاحِدُ الصَّمَدُ﴾ پڑھ لے، کیونکہ یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔ اور جس نے دس مرتبہ یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے“ تو اسے ایک جان (غلام) آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا۔ اور جس نے چاندی کا عطیہ دیا، یا دودھ والا جانور عارضی طور پر دیا، یا بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتایا (یا گلی کوچے کو ہموار اور درست کیا) تو اسے بھی ایک جان آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا۔“
زائدہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ منصور رحمہ اللہ نے فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک عمل ایک جان آزاد کرنے سے بہتر ہے۔“
• والراوية عن أبي أيوب هي امرأة أبي أيوب كما صرح به الترمذي.
• الحسين الجعفي هو الحسين بن علي. ثقة. مر.
• زائدة هو ابن قدامة الثقفي. . منصور بن المعتمر.
• هلال هو ابن يساف، تقدموا.