حدیث نمبر: 2290
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّبِيعِيُّ بِالْكُوفَةِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ أَبِيهِ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَفَعَ إِلَيْهِ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ وَقَالَ : " إِنَّمَا أَنْتَ ظِئْرِي قَالَ : فَقَدِمْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ : " مَا فَعَلَتِ الْجُوَيْرِيَةُ أَوِ الْجَارِيَةُ ؟ " قُلْتُ : عِنْدَ أُمِّهَا قَالَ : " فَمَجِيءُ مَا جِئْتَ ؟ قَالَ : جِئْتُ أَنْ تُعَلِّمَنِي شَيْئًا أَقْرَؤُهُ عِنْدَ مَنَامِي . قَالَ : " اقْرَأْ ( قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ) فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ " .
ترجمہ

سیدنا نوفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ﷺ نے انہیں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی بیٹی سپرد کی تھی اور فرمایا تھا: ”تم تو میرے (اس بچی کے) رضاعی باپ کی جگہ ہو۔“ وہ کہتے ہیں: پھر میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”وہ چھوٹی بچی (یا لڑکی) کیسی ہے؟“ میں نے عرض کیا: وہ اپنی ماں کے پاس ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر تم کس مقصد سے آئے ہو؟“ انہوں نے کہا: میں اس لیے حاضر ہوا ہوں کہ آپ مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیں جو میں سونے کے وقت پڑھ لیا کروں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ پڑھا کرو، کیونکہ یہ شرک سے بیزاری (کا اعلان) ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 2290
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2521
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 132) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 5055، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3403، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23295، والدارمي فى (مسنده) برقم: 3427، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2121، 4035، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5546»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إسرائيل هو ابن يونس بن أبي إسحاق السبيعي يروي عن جده، ثقة.