شعب الایمان — حدیث نمبر 2285
باب: سورۂ اذا زلزلت کا خاص طور پر ذکر، پہلے مذکور «الر» و «حم» والی اور مسبّحات سورتوں کے ساتھ۔
تخصيص سورة إذا زلزلت بالذكر مع ما ذكر قبله من ذوات الر وحم والمسبحات
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُسْرَوْجِرْدِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ سَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ : " يَا فُلَانُ ، هَلْ تَزَوَّجْتَ ؟ قَالَ : لَا ، وَلَيْسَ عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ . قَالَ : " أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ؟ قَالَ : بَلَى . قَالَ : " ثُلُثُ الْقُرْآنِ قَالَ : أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ قَالَ : بَلَى . قَالَ : " رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ : أَلَيْسَ مَعَكَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ ؟ قَالَ : بَلَى . قَالَ : " رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ : " تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ " .
وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ فَقَالَ : فِي قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ أَيْضًا رُبُعُ الْقُرْآنِ ، وَهُوَ بِخِلَافِ رِوَايَةِ الثِّقَاتِ وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَرْدَانَ قَالَ فِي قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثُلُثُ الْقُرْآنِ . وَيَمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ وَسَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ غَيْرُ قَوِيَّيْنِ فِي الْحَدِيثِ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنے صحابہ میں سے ایک آدمی سے پوچھا: ”اے فلاں! کیا تم نے شادی کی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں، اور میرے پاس اتنا مال بھی نہیں کہ شادی کر سکوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ یاد نہیں؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تہائی قرآن ہے۔“ پھر فرمایا: ”کیا تمہیں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ یاد نہیں؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ چوتھائی قرآن ہے۔“ پھر فرمایا: ”کیا تمہیں آیت الکرسی یاد نہیں؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ چوتھائی قرآن ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”شادی کرو، شادی کرو، شادی کرو۔“
اور ان کے علاوہ ایک اور راوی نے اسے قعنبی رحمہ اللہ سے روایت کیا تو ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کے بارے میں بھی ”چوتھائی قرآن“ کے الفاظ کہے، اور یہ ثقہ راویوں کی روایت کے خلاف ہے۔ اور ابن ابی فدیک رحمہ اللہ نے اسے سلمہ بن وردان رحمہ اللہ سے روایت کیا تو کہا کہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ تہائی قرآن ہے۔ اور یمان بن مغیرہ اور سلمہ بن وردان حدیث میں قوی نہیں ہیں۔ اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
• سلمة بن وردان الليثي، أبو يعلى المدني. ضعيف. من الخامسة (بخ ت ق). قال أبو حاتم: ليس بالقوي. عامة ما عنده عن أنس منكر. وقال أبو داود ضعيف. وقال ابن معين: ليس بشئ. وقال أحمد: منكر الحديث. وقال الحاكم: رواياته عن أنس أكثرها مناكير. قال الذهبي: وصدق الحاكم. راجع "الجرح والتعديل" (٤/ ١٧٤ - ١٧٥) "الكامل" (٣/ ١١٨٠ - ١١٨٢) "الضعفاء" (٢/ ١٤٧) "المجروحين" (١/ ٣٣٢).
تشریح، فوائد و مسائل
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک صحابی سے فرمایا: " اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی؟ " انہوں نے کہا: نہیں، قسم اللہ کی! اللہ کے رسول! نہیں کی ہے، اور نہ ہی میرے پاس ایسا کچھ ہے جس کے ذریعہ میں شادی کر سکوں۔ آپ نے فرمایا: " کیا تمہارے پاس سورۃ «قل هو الله أحد» نہیں ہے؟ " انہوں نے کہا: کیوں نہیں، میرے پاس ہے۔ آپ نے فرمایا: " سورۃ «قل هو الله أحد» ثواب میں ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔" آپ نے فرمایا: " کیا تمہارے پاس سورۃ «إذا جاء نصر الله والفتح» نہیں ہے؟ " انہوں نے کہا: کیوں نہیں، (ہے) آ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2895]
نوٹ:
(سند میں سلم بن وردان ضعیف راوی ہیں، لیکن ﴿قل ھو اللہ﴾ سے متعلق فقرہ اوپر (2893) سے تقویت پا کر حسن ہے)