شعب الایمان — حدیث نمبر 2280
باب: سورۂ ملک کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص سورة الملك بالذكر
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ حَيَّانَ الْمَدَائِنِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الْنُكْرِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا مِمَّنْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ خِبَاءَهُ عَلَى قَبْرٍ ، وَهُوَ لَا يَحْسَبُ أَنَّهُ قَبْرٌ ، فَإِذَا فِيهِ إِنْسَانٌ يَقْرَأُ سُورَةَ تَبَارَكَ . حَتَّى خَتَمَهَا فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ : إِنِّي ضَرَبْتُ خِبَائِي عَلَى قَبْرٍ وَأَنَا لَا أَحْسَبُ أَنَّهُ قَبْرٌ ، فَإِذَا فِيهِ إِنْسَانٌ يَقْرَأُ سُورَةَ تَبَارَكَ . حَتَّى خَتَمَهَا قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تِلْكَ الْمَانِعَةُ ، تُنَجِّي مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ .
" وَكَذَا رَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَمْرٍو ، " تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرٍو وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص نے ایک قبر پر اپنا خیمہ لگا لیا، انہیں گمان نہ تھا کہ یہ قبر ہے، تو اچانک کیا دیکھتے ہیں کہ اس میں ایک آدمی سورۂ تبارک پڑھ رہا ہے یہاں تک کہ اس نے اسے ختم کر لیا۔ وہ نبی ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! میں نے ایک قبر پر اپنا خیمہ لگا لیا اور مجھے گمان نہ تھا کہ یہ قبر ہے، تو اچانک اس میں ایک آدمی سورۂ تبارک پڑھ رہا تھا یہاں تک کہ اس نے اسے ختم کر دیا۔“ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”یہ سورت (عذاب کو) روکنے والی ہے، یہ عذابِ قبر سے نجات دلاتی ہے۔“
اسی طرح دوسرے راویوں نے بھی اسے یحییٰ بن عمرو سے روایت کیا ہے۔ ”اس روایت کے بیان کرنے میں یحییٰ بن عمرو منفرد ہیں اور وہ قوی نہیں ہیں۔“
• يحيى بن عمرو بن مالك النكري (بضم النون) البصري. ضعيف. من السابعة (ت). ورماه حماد بن زيد بالكذب. راجع "الميزان" (٤/ ٣٩٩).
• وأبوه عمرو بن مالك النكري، أبو يحيى أو أبو مالك البصري (م ١٢٧ هـ). صدوق له أوهام. من السابعة (٤).
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ صحابہ میں سے کسی نے اپنا خیمہ ایک قبر پر نصب کر دیا اور انہیں معلوم نہیں ہوا کہ وہاں قبر ہے، (انہوں نے آواز سنی) اس قبر میں کوئی انسان سورۃ «تبارك الذي بيده الملك» پڑھ رہا تھا، یہاں تک کہ اس نے پوری سورۃ ختم کر دی۔ وہ صحابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے پھر آپ سے کہا: اللہ کے رسول! میں نے اپنا خیمہ ایک قبر پر نصب کر دیا، مجھے گمان نہیں تھا کہ اس جگہ پر قبر ہے۔ مگر اچانک کیا سنتا ہوں کہ اس جگہ ایک انسان سورۃ «تبارك الملك» پڑھ رہا ہے اور پڑھتے ہوئے اس نے پوری سورۃ ختم کر دی۔ آپ نے فرمایا: «هي ال۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2890]
نوٹ:
(سند میں یحییٰ بن عمرو ضعیف راوی ہیں، لیکن (ھي المانعة) کا ٹکڑا شواہد کی بنا پر صحیح ہے، دیکھیے: الصحیحة رقم: 1140)
’’ ایک صحابی نے انجانے میں کسی قبر پر اپنا خیمہ لگا لیا۔ اس میں ایک انسان سورۂ ملک کی قرأت کر رہا تھا۔ اس نے مکمل سورت پڑھی۔ صحابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اللہ کے رسول! میں نے انجانے میں ایک قبر پر اپنا خیمہ لگا لیا تو اس میں ایک انسان سورۂ ملک کی قرأت کر رہا تھا، اس نے پوری سورت پڑھی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورۂ ملک اپنے پڑھنے والے سے عذاب کو روکتی ہے اور اسے عذاب ِ قبر سے نجات دیتی ہے۔"
تبصرہ:
اس کی سند سخت ترین ’’ ضعیف" ہے، کیونکہ: ➊ اس کا راوی یحییٰ بن عمرو بن مالک نکری ’’ ضعیف" ہے۔ اس کے بارے میں: ◈ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «كان منكر الرواية عن أبيه .»
’’ یہ اپنے والد سے منکر روایات بیان کرتا تھا۔" [المجروحين: 114/3]
مذکورہ بالا روایت بھی یحییٰ بن عمرو اپنے والد ہی سے بیان کر رہا ہے، لہٰذا یہ جرح مفسر ہوئی۔ اس راوی کو امام یحییٰ بن معین، امام احمد بن حنبل، امام ابوزرعہ رازی، امام نسائی، امام دارقطنی [كتاب الضعفاء والمتروكين: 850] وغیرہم نے بھی ’’ ضعیف" قرار دیا ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ کا اس کے بارے میں «صويلح يعتبر به» کہنا ثابت نہیں۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی اسے ’’ ضعیف" ہی قرار دیا ہے۔ [تقريب التهذيب: 7614]
➋ یحییٰ بن عمرو کے والد عمرو بن مالک نکری (حسن الحدیث) یہ روایت ابوالجوزاء سے بیان کرتے ہیں اور ان کی ابوالجوزاء سے روایت ’’ غیر محفوظ" ہوتی ہے۔ [تهذيب التهذيب لابن حجر: 336/1]
یہ تھی کشمیری صاحب کی دلیل جس کا حشر آپ نے دیکھ لیا۔ کسی غیر ثابت روایت کو اپنا عقیدہ بنا لینا کیسے جائز ہے؟ کھوٹے سکے کسی کام کے نہیں ہوتے۔ دین و عقیدہ کی بنیاد صرف صحیح احادیث بنتی ہیں۔
الحاصل: واقعہ حرہ کے وقت قبر نبوی سے اذان سنائی دینا ثابت نہیں اس بارے میں کوئی روایت پایۂ ثبوت کو نہیں پہنچتی۔ لہٰذا اس قصے کو بیان کرنا اور اس سے مسائل کا استنباط کرنا دین اسلام کے ساتھ خیر خواہی پر مبنی نہیں۔
نوٹ: اس موضوع پر مفصل تحریر سنن دارمی حدیث نمبر 94 پر دیکھی جا سکتی ہے۔