حدیث نمبر: 2276
تَخْصِيصُ سُورَةِ الْمُلْكِ بِالذِّكْرِ .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا آدَمُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَلُّوَيْهِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْعَبَّاسِ الْجُشَمِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " سُورَةٌ فِي الْقُرْآنِ ثَلَاثُونَ آيَةً شَفَعَتْ لِصَاحِبِهَا حَتَّى غُفِرَ لَهُ " زَادَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ : ( تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ ) .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن میں ایک سورت ہے جس کی تیس آیات ہیں، وہ اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرتی رہی یہاں تک کہ اسے بخش دیا گیا۔“
(امام بخاری رحمہ اللہ، یعنی ابو عبداللہ، نے یہ اضافہ نقل کیا:) ﴿تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ﴾ (یعنی وہ سورت یہی ہے)۔
(یہ صرف ایک سند کا اختتام نہیں، بلکہ اس کے ساتھ دوسری سند بھی ہے جس کے آغاز میں «ح» (تحویلِ سند) آیا ہے۔)

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 2276
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2506
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن أبي داود 1400) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (2153), أخرجه الترمذي (2891 وسنده حسن) وابن ماجه (3786 وسنده حسن) (سنن أبي داود 1400) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 123) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 1400، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2891، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3786، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2119، 3891، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 787، 788، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 11724، والبزار فى (مسنده) برقم: 9504، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 968»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2891 | سنن ابي داود: 1400 | سنن ابن ماجه: 3786 | رياض الصالحين: 1016
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الرحمن بن الحسن القاضى ضعيف لكنه توبع.
• العباس الجشمي يقال اسم أبيه عبد الله. مقبول. من الثالثة (٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2891 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ الملک کی فضیلت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " قرآن کی تیس آیتوں کی ایک سورۃ نے ایک آدمی کی شفاعت (سفارش) کی تو اسے بخش دیا گیا، یہ سورۃ «تبارك الذي بيده الملك» ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2891]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں عباس الجشمی لین الحدیث راوی ہیں، لیکن متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2891 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1400 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´سورۃ تبارک الذی کی آیات کا شمار۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " قرآن کی ایک سورۃ جو تیس آیتوں والی ہے اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت ہو جائے اور وہ «تبارك الذي بيده الملك» ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/أبواب قراءة القرآن وتحزيبه وترتيله /حدیث: 1400]
1400. اردو حاشیہ: اس حدیث میں سورہ ملک کو بطور ورد وظیفہ اختیار کرنے کی فضیلت کا بیان ہے۔ نیز یہ بھی ہے کہ بسم اللہ سورت کی آیات کا جز نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1400 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3786 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´تلاوت قرآن کے ثواب کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " قرآن میں ایک سورت ہے جس میں تیس آیتیں ہیں وہ اپنے پڑھنے والے کے لیے (اللہ تعالیٰ سے) سفارش کرے گی، حتیٰ کہ اس کی مغفرت کر دی جائے گی، اور وہ سورۃ «تبارك الذي بيده الملك» ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3786]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
’’شفاعت کی۔‘‘
یعنی قیامت کے دن شفاعت کرے گی، جیسا کہ ایک روایت میں (تَشفَعُ)
 ’’شفاعت کرے گی۔‘‘
کا لفظ ہے۔ (سنن أبي داؤد، الصلاة، باب في عدد الآي، حديث: 1400)

(2)
قیامت کے دن اعمال محسوس صورت میں سامنے آئیں گے۔

(3)
قیامت کو نیک اعمال بھی شفاعت کریں گے۔

(4)
قرآن مجید کی تلاوت ایمان کے ساتھ اورخلوص نیت سے ہو تو مغفرت کا باعث ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3786 سے ماخوذ ہے۔