شعب الایمان — حدیث نمبر 2272
باب: ان میں سے بعض سورتوں کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص سور منها بالذكر
حدیث نمبر: 2272
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ - حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ أَبُو الْعَلَاءِ الْخَفَّافُ ، حَدَّثَنِي نَافِعُ بْنُ أَبِي نَافِعٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ قَرَأَ حِينَ يُصْبِحُ : أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ، وَقَرَأَ الثَّلَاثَ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْحَشْرِ وَكَّلَ اللَّهُ بِهِ سَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ ، يُصَلُّونَ عَلَيْهِ حَتَّى يُمْسِيَ ، وَمَنْ قَالَهَا مَسَاءً فَمِثْلُ ذَلِكَ " .ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے صبح کے وقت یہ پڑھا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”میں سننے والے، جاننے والے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے“ اور سورۃ الحشر کی آخری تین آیات پڑھیں، تو اللہ تعالیٰ اس پر ستر ہزار فرشتے مقرر فرما دیتا ہے جو شام ہونے تک اس کے لیے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں، اور جو شخص شام کے وقت یہ پڑھے تو اس کے لیے بھی اسی کی مثل ہے۔“