حدیث نمبر: 2266
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الصِّبْغِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُدْعَانِيُّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِرْقَاعٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَارِئُ اقْتَرَبَتْ يُدْعَى فِي التَّوْرَاةِ الْمُبَيِّضَةَ تُبَيِّضُ وَجْهَ صَاحِبِهَا يَوْمَ تَسْوَدُّ الْوُجُوهُ " .
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِرْقَاعٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ فَاطِمَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَارِئُ الْحَدِيدِ وَ إِذَا وَقَعَتْ ، وَ الرَّحْمَنِ يُدْعَى فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ سَاكِنَ الْفِرْدَوْسِ " .
تَفَرَّدَ بِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، هَذَا وَكِلَاهُمَا مُنْكَرَانِ .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سورۃ ﴿اقْتَرَبَتْ﴾ کا پڑھنے والا تورات میں ’المبیضہ‘ (چہرہ روشن کرنے والی) کے نام سے پکارا جاتا ہے، یہ سورت اپنے پڑھنے والے کا چہرہ اس دن سفید (روشن) کر دے گی جس دن بہت سے چہرے سیاہ ہوں گے۔“
اسی سند کے ساتھ سلیمان بن مرقاع سے روایت ہے، وہ محمد بن علی رحمہ اللہ سے اور وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سورۃ الحدید، سورۃ ﴿إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ﴾ اور سورۃ الرحمن کا پڑھنے والا آسمانوں اور زمین کے عالمِ ملکوت میں فردوس کے باسی کے نام سے پکارا جاتا ہے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ان دونوں روایتوں کو بیان کرنے میں محمد بن عبدالرحمن رحمہ اللہ، سلیمان سے روایت کرنے میں منفرد ہیں، اور یہ دونوں ہی روایتیں منکر ہیں۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 2266
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2495
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 117) . »