شعب الایمان — حدیث نمبر 2264
باب: ان میں سے بعض سورتوں کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص سور منها بالذكر
حدیث نمبر: 2264
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمِ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُورَةَ الرَّحْمَنِ حَتَّى خَتَمَهَا ثُمَّ قَالَ : " مَا لِي أَرَاكُمْ سُكُوتًا! لَلْجِنُّ كَانُوا أَحْسَنَ مِنْكُمْ رَدًّا . مَا قَرَأْتُ عَلَيْهِمْ هَذِهِ الْآيَةَ مِنْ مَرَّةٍ ( فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ) إِلَّا قَالُوا : وَلَا بِشَيْءٍ مِنْ نِعَمِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ فَلَكُ الْحَمْدُ " .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمارے سامنے سورۃ الرحمن پوری پڑھی، پھر فرمایا: ”کیا بات ہے کہ میں تمہیں خاموش دیکھ رہا ہوں! جنات تو جواب دینے میں تم سے کہیں اچھے تھے۔ میں نے جب بھی ان کے سامنے یہ آیت ﴿فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴾ پڑھی تو انہوں نے یہی کہا: «وَلَا بِشَيْءٍ مِنْ نِعَمِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ فَلَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے رب! ہم تیری نعمتوں میں سے کسی چیز کو نہیں جھٹلاتے، پس تیرے ہی لیے سب تعریف ہے۔““
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3291 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ الرحمن سے بعض آیات کی تفسیر۔`
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے پاس آئے اور ان کے سامنے سورۃ الرحمن شروع سے آخر تک پڑھی، لوگ (سن کر) چپ رہے، آپ نے کہا: میں نے یہ سورۃ اپنی جنوں سے ملاقات والی رات میں جنوں کو پڑھ کر سنائی تو انہوں نے مجھے تمہارے بالمقابل اچھا جواب دیا، جب بھی میں پڑھتا ہوا آیت «فبأي آلاء ربكما تكذبان» پر پہنچتا تو وہ کہتے «لا بشيء من نعمك ربنا نكذب فلك الحمد» " اے ہمارے رب! ہم تیری نعمتوں میں سے کسی نعمت کا بھی انکار نہیں کرتے، تیرے ہی لیے ہیں ساری تعریفیں " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3291]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
﴿فَبِأَيِّ آلائِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴾ کا جملہ پوری سورت میں 31 بار آیا ہے، تو کیا اس حدیث پرعمل کرتے ہوئے نماز میں مقتدی امام کے جواب میں31 بار ایسا کہیں گے؟ وہ بھی زور سے، ایسا سلف سے کوئی تعامل مروی نہیں ہے، اس لیے اس کا مطلب: یا تو یہ ہے کہ نماز سے باہرجب سنیں تو ایسا جواب دیں، یا نماز میں ایک بار جواب دیں کافی ہو گا، اس بارے میں امام احمد کا فتوی ہے کہ اپنے دل میں سرّاً کہہ لے (مغنی) اور زیادہ ترعلماء صرف نوافل اور سنن میں اس طرح کے جواب کے قائل ہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3291 سے ماخوذ ہے۔