حدیث نمبر: 2233
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْخُسْرَوْجِرْدِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الزَّاهِدُ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَازِمٍ الْأَزْدِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الزَّاهِدُ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ هَارُونَ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لِكُلِّ شَيْءٍ قَلْبٌ وَإِنَّ قَلْبَ الْقُرْآنِ يس . مَنْ قَرَأَ يس كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِقِرَاءَتِهَا قِرَاءَةَ الْقُرْآنِ عَشْرَ مَرَّاتٍ " .
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْأَسْفَاطِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ . . . فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل یٰسٓ ہے۔ جس نے سورۃ یٰسٓ پڑھی، اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے کے سبب اس کے لیے دس مرتبہ قرآن پڑھنے کا ثواب لکھ دیتا ہے۔“
(مصنف کی ایک اور سند میں) عثمان بن ابی شیبہ رحمہ اللہ، حمید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، پھر انہوں نے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث ذکر کی۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 2233
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2460
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: موضوع، الضعيفة (169) ، // ضعيف الجامع الصغير (1935) // (سنن الترمذي 2887) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, هارون: مجهول (تقريب: 7249),انوار الصحيفة ص 272 (سنن الترمذي 2887) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 94) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) 5/ 162 رقم 2887، ومختصرًا 4/ 167»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2887
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• هارون، أبو محمد. مجهول. من السابعة (ت) وراجع "الميزان" (٤/ ٢٨٨).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2887 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ یاسین کی فضیلت کا بیان۔`
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے، اور قرآن کا دل سورۃ یاسین ہے۔ اور جس نے سورۃ یاسین پڑھی تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کے پڑھنے کے صلے میں دس مرتبہ قرآن شریف پڑھنے کا ثواب لکھے گا۔‏‏‏‏" اس سند سے بھی یہ سابقہ حدیث کی طرح مروی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2887]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ہارون العبدی اور مقاتل بن سلیمان کذاب ہیں، یہاں مقاتل بن سلیمان ہی صحیح ہے، مقاتل بن حیان سہو ہے، دیکھیے: الضعیفة رقم: 169)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2887 سے ماخوذ ہے۔