شعب الایمان — حدیث نمبر 2144
باب: سورۂ فاتحہ کا ذکر۔
ذكر فاتحة الكتاب
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ هُوَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ الصِّقِلِّيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْمَعْنِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ فَنَزَلَ فَمَشَى رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ إِلَى جَانِبِهِ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِ الْقُرْآنِ . قَالَ : " فَتَلَا عَلَيْهِ : الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْمَعْنِيُّ . . . فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : فَنَزَلَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَمَشَى إِلَى جَانِبِهِ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ ایک سفر میں تھے، آپ ﷺ (سواری سے) اترے تو صحابہ میں سے ایک آدمی چلتا ہوا آپ ﷺ کے پہلو میں آ گیا۔ نبی ﷺ نے اس کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”کیا میں تمہیں قرآن کی سب سے افضل (سورت) کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ انہوں نے کہا: پھر آپ ﷺ نے ان کے سامنے تلاوت فرمائی: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾۔
علی بن عبدالحمید معنی رحمہ اللہ سے یہی روایت دوسری سند سے بھی مروی ہے، انہوں نے اسے اپنی سند کے ساتھ ذکر کیا، مگر اس میں یہ کہا: ”تو صحابہ میں سے ایک آدمی اترا اور آپ ﷺ کے پہلو میں چلنے لگا۔“
• موسى بن الحسن بن عبد الله بن يزيد، أبو عمران الصقلي.
• علي بن عبد الحميد بن مصعب المعني (بفتح الميم وسكون المهملة وكسر النون وياء النسبة) أبو الحسين الكوفي (م ٢٢٢ هـ). ثقة. من العاشرة (خت ت س).