شعب الایمان — حدیث نمبر 2125
باب: فصل: سورۂ براءت کے سوا ہر سورت کا آغاز بسم اللہ سے کرنا۔
فصل في ابتداء السورة بالتسمية سوى سورة براءة
حدیث نمبر: 2125
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ وَابْنُ السَّرْحِ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدٍ ، - قَالَ قُتَيْبَةُ - : عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَعْرِفُ فَصْلَ السُّورَةِ حَتَّى يَنْزِلَ عَلَيْهِ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ) . " وَهَذَا لَفْظُ ابْنِ السَّرْحِ .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”نبی ﷺ سورت کی جدائی (ایک سورت کے ختم اور دوسری کے شروع ہونے) کو اس وقت تک نہیں پہچانتے تھے جب تک آپ ﷺ پر «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» نازل نہ ہو جاتی۔“
اور یہ ابن السرح رحمہ اللہ کے الفاظ ہیں۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أحمد ببن محمد بن ثابت بن عثمان المروزي، الخزاعي، أبو الحسن بن شبويه (م ٢٣٠ هـ). ثقة. من العاشرة (د).
• ابن السرح هو أحمد بن عمرو بن عبد الله بن عمرو بن السرح، أبوالطاهر المصري (م ٢٥٥ هـ). ثقة. من العاشرة (م د س ق). سفيان هو ابن عيينة. عمرو هو ابن دينار. سعيد هو ابن جبير.

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 788 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´«بسم الله الرحمن الرحيم» زور سے پڑھنے کے قائلین کی دلیل کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ کی حد و انتہا کو نہیں جان پاتے تھے، جب تک کہ «بسم الله الرحمن الرحيم» آپ پر نہ اتر جاتی، یہ ابن سرح کی روایت کے الفاظ ہیں۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 788]

788۔ اردو حاشیہ:
اس مسئلہ میں کہ «بسم الله» جہراً پڑھا جائے یا سراً علامہ ابن القیم کی بات معتدل ہے کہ "نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے کبھی جہراً پڑھتے تھے اور کبھی سراً، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کو سراً پڑھنا زیادہ ثابت ہے، یہ ناممکن ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے روزانہ پانچ اوقات میں نیز سفر و حضر میں بھی جہراً پڑھتے رہے ہوں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل خلفاء راشدین اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین پر مخفی رہا ہو۔ اور پھر آپ کے اہل شہر خیر القرون میں بھی اس سے بےخبر رہیں۔ یہ ازحد محال بات ہے۔ چہ جائے کہ «بسم الله» کے جہراً کو ثابت کرنے کے لئے مجمل الفاظ اور کمزور احادیث کا سہارا لیا جائے۔ اس بارے میں صحیح احادیث غیر صریح اور جو صریح ہیں وہ غیر صحیح ہیں۔" [ذاد المعاد فصل فى هديه صلى الله عليه وسلم فى الصلواة]
مزید تفصیل کے لئے دیکھیے: [نيل الاوطار و سبل السلام]
شیخ البانی رحمہ اللہ کا موقف بھی «بسم الله» سری پڑھنے کا ہے۔ دیکھیے: [صفة الصلواة النبى صلي الله عليه وسلم ص 96]
اور یہی راحج ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 788 سے ماخوذ ہے۔