شعب الایمان — حدیث نمبر 2106
باب: فصل: ایک سورت کو دوسری سورت کے ساتھ خلط ملط نہ کرنا۔
فصل في ترك خلط سورة بسورة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ حَرِيشٍ الصَّامِتُ إِمْلَاءً مِنْ كِتَابِهِ ، حَدَّثَنَا الْمُشْمَعِلُّ يَعْنِي ابْنَ مِلْحَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : " يَا أَبَا بَكْرٍ! سَمِعْتُكَ الْبَارِحَةَ وَأَنْتَ تُصَلِّي ، وَأَنْتَ تُخَافِتُ بِقِرَائَتِكَ .
قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَدْ أَسْمَعْتُ مَنْ نَاجَيْتُ . ثُمَّ قَالَ لِعُمَرَ : " وَسَمِعْتُكَ يَا عُمَرُ! تَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ " فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! أُطَارِدُ الشَّيْطَانَ ، وَأُوقِظُ الْوَسْنَانَ . ثُمَّ قَالَ : " يَا بِلَالُ! وَسَمِعْتُكَ الْبَارِحَةَ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَقْرَأُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَمِنْ هَذِهِ السُّورَةِ . " فَقَالَ : نَعَمْ ، يَا رَسُولَ اللَّهِ! كَلَامُ اللَّهِ بَعْضُهُ إِلَى بَعْضٍ فَكُنْتُ أَقْرَأُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَمِنْ هَذِهِ السُّورَةِ قَالَ : " كُلُّكُمْ قَدْ أَصَابَ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے ابوبکر! میں نے گزشتہ رات تمہیں نماز پڑھتے ہوئے سنا کہ تم اپنی قراءت آہستہ آواز سے کر رہے تھے۔“
انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اسے سنا دیا ہے جس سے میں سرگوشی کر رہا تھا۔“ پھر آپ ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اور اے عمر! میں نے تمہیں سنا کہ تم بلند آواز سے قراءت کر رہے تھے۔“ تو انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں شیطان کو بھگاتا اور اونگھنے والے کو جگاتا ہوں۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے بلال! میں نے گزشتہ رات تمہیں نماز میں اس سورت سے بھی اور اس سورت سے بھی پڑھتے ہوئے سنا۔“ تو انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول! اللہ کا کلام ایک حصہ دوسرے حصے سے ملا ہوا ہے، تو میں اس سورت سے بھی پڑھتا ہوں اور اس سورت سے بھی۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم سب نے درست کیا۔“
• نصر بن حريش الصامت. ضعيف، مر.