شعب الایمان — حدیث نمبر 2103
باب: فصل: قرآن کو تفخیم اور اعراب کے ساتھ پڑھنا۔
فصل في قراءة القرآن بالتفخيم والإعراب
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ حَبِيبٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْجُنَيْدُ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَجَلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ سَالِمِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ هِشَامِ بْنِ هُبَيْرَةَ فَجَرَى ذِكْرُ الْعَرَبِيَّةِ ، فَقَالَ هِشَامٌ : وَاللَّهِ مَا اسْتَوَى رَجُلَانِ قَطُّ ، دِينُهُمَا وَاحِدٌ ، وَحَسَبُهُمَا وَاحِدٌ ، وَمُرُوءَتُهُمَا وَاحِدَةٌ ، أَحَدُهُمَا يَلْحَنُ وَالْآخَرُ لَا يَلْحَنُ ، وَأَفْضَلُهُمَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ الَّذِي لَا يَلْحَنُ . قَالَ قُلْتُ : أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ ، هَذَا فِي الدُّنْيَا أَفْضَلُ لِفَصَاحَتِهِ وَعَرَبِيَّتِهِ ، فَفَضْلُهُ فِي الْآخِرَةِ لِمَاذَا ؟ قَالَ : لِأَنَّهُ يُقِيمُ كِتَابَ اللَّهِ عَلَى مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ، وَهَذَا يُدْخِلُ فِي كِتَابِ اللَّهِ مَا لَيْسَ فِيهِ وَيُخْرِجُ مَا هُوَ فِيهِ .سالم بن قتیبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ہشام بن ہبیرہ رحمہ اللہ کے پاس تھا کہ عربی زبان کا ذکر چل پڑا، تو ہشام رحمہ اللہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! دو آدمی کبھی برابر نہیں ہو سکتے جن کا دین ایک ہو، حسب نسب ایک ہو، اور مروت (شرافتِ اخلاق) ایک ہو، ان میں سے ایک لحن (غلطی) کرتا ہو اور دوسرا نہ کرتا ہو، اور دنیا و آخرت میں ان دونوں میں افضل وہی ہے جو لحن نہیں کرتا۔“ میں نے عرض کیا: ”اللہ امیر کا بھلا کرے! یہ تو دنیا میں اپنی فصاحت اور عربیت کی وجہ سے افضل ہے، آخرت میں اس کی فضیلت کس وجہ سے ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اس لیے کہ وہ کتاب اللہ کو اسی طرح قائم رکھتا ہے جیسے اللہ عزوجل نے اسے نازل فرمایا، جبکہ یہ دوسرا شخص کتاب اللہ میں وہ کچھ داخل کر دیتا ہے جو اس میں نہیں ہے اور وہ کچھ نکال دیتا ہے جو اس میں ہے۔“
• عبد الله بن بكر بن حبيب السهمي الباهلي، أبو وهب البصري (م ٢٠٨ هـ). ثقة حافظ. من التاسعة (ع).
• وأبوه بكر بن حبيب. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٦/ ١٠٤).
• سالم بن قتيبة، لم أعرفه. ولعله سلم بن قتيبة الشعيري .. والله أعلم.
• هشام بن هبيرة بن فضالة الليثي. تولى قضاء البصرة، وله أخبار وقضايا مذكررة لم يكن من رواة الحديث. له ذكر في "طبقات ابن سعد" (٧/ ١٥١) و"أخبار القضاة" لوكيع (١/ ٢٩٨ - ٣٠١).