شعب الایمان — حدیث نمبر 2085
باب: فصل: گمان کی بنیاد پر تفسیر ترک کرنا۔
فصل في ترك التفسير بالظن
حدیث نمبر: 2085
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ سَأَلْتُ عُبَيْدَةَ عَنْ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى فَقَالَ : عَلَيْكَ بِالسَّدَادِ فَقَدْ ذَهَبَ الَّذِينَ يَعْلَمُونَ فِيمَ نَزَلَ الْقُرْآنُ .ترجمہ
امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبیدہ رحمہ اللہ سے کتاب اللہ کی ایک آیت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”تم درست بات پر قائم رہو، کیونکہ وہ لوگ تو رخصت ہو چکے جو جانتے تھے کہ قرآن کس بارے میں نازل ہوا۔“