شعب الایمان — حدیث نمبر 2077
باب: فصل: قرآن میں جھگڑا ترک کرنا۔
فصل في ترك المماراة في القرآن
حدیث نمبر: 2077
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ ، قَالَ : كَانَ أَبُو الْعَالِيَةِ إِذَا قَرَأَ عِنْدَهُ رَجُلٌ لَمْ يَقُلْ "لَيْسَ كَمَا يَقْرَأُ " وَيَقُولُ : " أَمَّا أَنَا فَأَقْرَأُ كَذَا وَكَذَا . فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ : أَظُنُّ صَاحِبَكَ سَمِعَ أَنَّهُ مَنْ كَفَرَ بِحَرْفٍ مِنْهُ فَقَدْ كَفَرَ بِهِ كُلِّهِ .ترجمہ
شعیب بن حبحاب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب ابو العالیہ رحمہ اللہ کے سامنے کوئی آدمی قرآن پڑھتا تو وہ یہ نہ کہتے: ”اس طرح نہیں پڑھا جاتا“، بلکہ کہتے: ”میں تو اس اس طرح پڑھتا ہوں۔“ میں نے یہ بات ابراہیم رحمہ اللہ سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: ”میرا خیال ہے کہ تمہارے ساتھی نے یہ سن رکھا ہے کہ جس نے اس (قرآن) کے کسی ایک حرف کا انکار کیا، اس نے پورے قرآن کا انکار کیا۔“