شعب الایمان — حدیث نمبر 2053

باب: فصل: رمضان کے مہینے میں کثرت سے قرآن پڑھنا۔

فصل في الاستكثار من القراءة في شهر رمضان

حدیث نمبر: 2053
فَصْلٌ "فِي الِاسْتِكْثَارِ مِنَ الْقِرَاءَةِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ "
وَذَلِكَ لِأَنَّهُ شَهْرُ الْقُرْآنِ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ ) .
وَقَالَ ( إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ) .
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ وَاثِلَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "أُنْزِلَتْ صُحُفُ إِبْرَاهِيمَ أَوَّلَ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَأُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ لِسِتٍّ مَضَيْنَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَأُنْزِلَ الْإِنْجِيلُ لِثَلَاثَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَأُنْزِلَ الزَّبُورُ لِثَمَانِي [ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ ، وَأُنْزِلَ الْقُرْآنُ لِأَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ مَضَتْ مِنْ رَمَضَانَ ] .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : يُرِيدُ بِهِ لَيْلَةَ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : رُوِّينَا عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ : " أُنْزِلَ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً إِلَى سَمَاءِ الدُّنْيَا فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ثُمَّ نُزِّلَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي عِشْرِينَ سَنَةً ( وَقُرْآنًا فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَى مُكْثٍ وَنَزَّلْنَاهُ تَنْزِيلًا ) .
ترجمہ

رمضان المبارک میں کثرت سے تلاوت کرنے کا بیان
اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ قرآن کا مہینہ ہے۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا﴾۔
اور فرمایا: ﴿بے شک ہم نے اسے شبِ قدر میں نازل کیا﴾۔
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ابراہیم علیہ السلام کے صحیفے رمضان کی پہلی رات میں نازل کیے گئے، تورات رمضان کی چھ راتیں گزرنے پر نازل کی گئی، انجیل رمضان کی تیرہ راتیں گزرنے پر نازل کی گئی، زبور اٹھارہ راتیں گزرنے پر نازل کی گئی اور قرآن رمضان کی چوبیس راتیں گزرنے پر نازل کیا گیا۔“
امام حلیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس سے مراد پچیسویں رات ہے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہم نے عکرمہ رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ انہوں نے فرمایا: ”قرآن شبِ قدر میں ایک ہی بار آسمانِ دنیا پر اتارا گیا، پھر اس کے بعد بیس سال میں (تھوڑا تھوڑا کر کے) نازل کیا گیا۔ (چنانچہ فرمایا:) ﴿اور ہم نے قرآن کو جدا جدا کر کے اتارا تاکہ آپ اسے ٹھہر ٹھہر کر لوگوں کو پڑھ کر سنائیں اور ہم نے اسے بتدریج اتارا ہے﴾۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 2053
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2248
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 521) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 16536، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3752»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو مسلم إبراهيم بن عبد الله- هو الكجي صاحب "السنن"- مر. وفي النسختين "بو سالم إبراهيم بن عبد الله.
• عمران هو القطان ابن داور. صدوق.