شعب الایمان — حدیث نمبر 2038
باب: فصل: مصحف دیکھ کر قرآن پڑھنا۔
فصل في قراءة القرآن من المصحف
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَسَدٍ ، حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ ، عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ قَالَ : كَانَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ إِذَا كَانَ أَيَّامُ الرُّطَبِ ثَلَمَ حَائِطَهُ فَيَدْخُلُ النَّاسُ فَيَأْكُلُونَ وَيَحْمِلُونَ ، وَكَانَ إِذَا دَخَلَهُ رَدَّدَ هَذِهِ الْآيَةَ فِيهِ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْهُ ( وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ) .
وَكَانَ عُرْوَةُ يَقْرَأُ رُبُعَ الْقُرْآنِ فِي كُلِّ يَوْمٍ نَظَرًا فِي الْمُصْحَفِ ، وَيَقُومُ بِهِ بِاللَّيْلِ فَمَا تَرَكَهُ إِلَّا لَيْلَةَ قُطِعَتْ رِجْلُهُ ، ثُمَّ عَاوَدَهُ مِنَ اللَّيْلَةِ الْمُقْبِلَةِ .ابن شوذب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کا معمول تھا کہ جب تازہ کھجوروں کا موسم آتا تو اپنے باغ کی دیوار میں شگاف ڈال دیتے، چنانچہ لوگ اندر آ کر کھجوریں کھاتے اور (اپنے ساتھ) لے بھی جاتے۔ اور جب وہ خود باغ میں داخل ہوتے تو وہاں سے نکلنے تک یہ آیت دہراتے رہتے: ﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ﴾ (اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تھے تو تم نے یہ کیوں نہ کہا کہ جو اللہ چاہے (وہی ہوتا ہے)، اللہ کے بغیر کوئی قوت نہیں)۔“
اور عروہ رحمہ اللہ ہر روز قرآن کا چوتھائی حصہ مصحف میں دیکھ کر پڑھا کرتے تھے اور رات کو (نماز میں) اسی کے ساتھ قیام کرتے تھے، پھر انہوں نے اسے کبھی نہ چھوڑا سوائے اس رات کے جس میں ان کا پاؤں کاٹا گیا، پھر اگلی ہی رات سے انہوں نے دوبارہ یہ معمول شروع کر دیا۔
• سعيد بن أسد بن موسى- أسد السنة. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٨/ ٢٧١).
• ضمرة هو ابن ربيعة الفلسطيني.
• ابن شوذب هو عبد الله ثقة لكنه لم يسمع من عروة.