شعب الایمان — حدیث نمبر 2012
باب: فصل: کتنی مدت میں قرآن پڑھنا (ختم کرنا) مستحب ہے۔
فصل في مقدار ما تستحب فيه القراءة
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنِي شُعْبَةُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ مُعَاذًا ، قَالَ : يَا أَبَا مُوسَى! كَيْفَ تَقْرَأُ ؟ قَالَ : أَقْرَؤُوهُ فِي صَلَاتِي وَأَقْرَؤُوهُ وَأَنَا قَائِمٌ ، وَأَقْرَؤُوهُ وَأَنَا عَلَى رَحْلِي وَأَتَبَرَّضُهُ تَبَرُّضًا ، وَأَتَفَوَّقُهُ تَفَوُّقًا ، قَالَ مُعَاذٌ : لَكِنِّي أُصَلِّي ثُمَّ أَنَامُ ، فَإِذَا قُمْتُ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ قَرَأْتُهُ ، فَأَحْتَسِبُ نَوْمَتِي كَمَا أَحْتَسِبُ قَوْمَتِي . قَالَ : فَوَافَقَ مَا قَالَمُعَاذٌ .سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: ”اے ابوموسیٰ! آپ قرآن کیسے پڑھتے ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”میں اسے اپنی نماز میں پڑھتا ہوں، کھڑے ہو کر بھی پڑھتا ہوں اور اپنی سواری پر بھی پڑھتا ہوں، اور تھوڑا تھوڑا کر کے، وقفے وقفے سے پڑھتا ہوں۔“ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”لیکن میں تو نماز پڑھ کر سو جاتا ہوں، پھر جب رات کے آخری حصے میں اٹھتا ہوں تو قرآن پڑھتا ہوں، اور اپنی نیند کو بھی اسی طرح باعثِ اجر سمجھتا ہوں جیسے اپنے قیام کو۔“ راوی کہتے ہیں: تو یہ بات سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی بات کے موافق ہو گئی۔
• عبد الله هو ابن يوسف الأصبهاني كما جاء في إسناد الحديث المتقدم وفي الأصلين "أبو عبد الله" خطأ.